میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ن لیگ وفد کی ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات

کراچی میں ن لیگ وفد کی ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان سیٹوں کی تقسیم کی کوئی بات نہیں ہوئی جبکہ ن لیگ اور متحدہ قومی موؤمنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اتحاد سے پورے پاکستان کا فائدہ ہوگا۔ کراچی میں ن لیگ اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پرتپاک استقبال پر ایم کیو ایم کی قیادت کے شکر گزار ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وقت آگیا ہے وسائل کی منصفانہ تقسیم کا فارمولا طے ہو، عوام کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کریں گے، ملک کو بہت چیلنجز درپیش ہیں، بلدیاتی نظام مضبوط بنانا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی فنانشل ایوارڈ سے وسائل کا منصفانہ عمل ا?گے بڑھانا چاہیے، بنیادی کام ہے کہ اصلاحات کی طرف بڑھا جائے، ن لیگ اور ایم کیو ایم پاکستان کے اشتراک سے پورا پاکستان مستفید ہوگا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے درمیان سیٹوں کی تقسیم کی کوئی بات نہیں ہوئی، پاکستان میں موجودہ جمہوریت کو عام ا?دمی کی جمہوریت میں بدلنا ہے، میثاق جمہوریت کو آگے بڑھائے اور میثاق معیشت پر بات ہو، کراچی کو کھنڈرات بنایا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں