میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایل اوسی، بھارت کی شہری آبادی پر فائرنگ،ایک شہری شہید

ایل اوسی، بھارت کی شہری آبادی پر فائرنگ،ایک شہری شہید

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ نومبر ۲۰۲۰

بھارتی فوج نے ایک بار پھرلائن آ ف کنٹرول ( ایل او سی )پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پربلااشتعال فائرنگ کی جس میں ایک شہری شہید

شیئر کریں

بھارتی فوج نے ایک بار پھرلائن آ ف کنٹرول ( ایل او سی )پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پربلااشتعال فائرنگ کی جس میں ایک شہری شہید جبکہ 3 افراد ہوگئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھرلائن آف کنٹرول پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رکھ چکری اورخنجرسیکٹرزپربلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید جب کہ 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ بھارتی فوج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سماہنی، تری بند دیہات کوراکٹوں اورمارٹرگولوں سے نشانہ بھی بنایا۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے بھارت کوموثرجواب دیتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کونشانہ بنایا اوردشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں