میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ پولیس کو سیاست میں دھکیلنے کی کوششیں پھر تیز

سندھ پولیس کو سیاست میں دھکیلنے کی کوششیں پھر تیز

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) سندھ پولیس کو سیاست میں دھکیلنے کی کوششیں پھر تیز ہو گئیں پاکستان تحریک انصاف, گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور متحدہ پاکستان کی جانب سے شہر قائد میں نئے ضلع کے قیام کی مخالفت سامنے آ نے پر سندھ سرکار نے بھر پور جوابی کارروائی کی تیاریاں مکمل کر لیں کراچی پولیس کے انتظامی ڈھانچے میں نئے ضلع کی گونج پھر سنائی دینے لگی آئندہ چند روز میں پولیس میں ضلع کیماڑی کی تشکیل کا امکان ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے انتظامی ڈھانچے میں اضلاع کی تعداد بڑھانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے تمام تر مشاورت مکمل کر لی گئی ہے جس کا اعلان باقاعدہ طور پر رواں ماہ کیے جانے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق متوقع ضلع کیماڑی میں بلدیہ،سائٹ اور ڈویڑنز کے تھانے شامل ہونگے جبکہ نئے ضلع کے قیام پر شہر میں ایس ایس پیز کی تعداد بڑھنے کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں وفاقی حکومت اور اسکی اتحادی جماعتوں کی جانب سے کیماڑی کو ضلع کا درجہ دینے کی مخالفت سامنے آ نے پر سندھ حکومت حالیہ دنوں محاذ آرائی کے لیے تیار دکھائی دیتی ہے جس کے تحت پولیس کی اصلاحات کی آڑ میں آ ئندہ چند روز میں اہم فیصلے لیے جانے کے امکانات روشن ہیں واضح رہے سندھ حکومت کی جانب سے 5 ستمبر کو شہر قائد میں کیماڑی کو باضابطہ طور پر ضلع کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت کراچی میں اضلاع کی تعداد سات ہو گئی ہے گذشتہ روز متحدہ پاکستان کی جانب سے ساتویں ضلع کے قیام سے متعلق عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے جسے ناکام بنانے کے لیے صوبائی حکومت سرگرم دکھائی دیتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں