میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد سندھ حکومت کے احکامات کو کمائی کا دھندہ بنا لیا

اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد سندھ حکومت کے احکامات کو کمائی کا دھندہ بنا لیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

رپورٹ :علی نواز اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد نے سندھ حکومت کے احکامات کو دھندہ بنا لیا، کاروباری افراد کو مختلف طریقوں سے ہراساں کرنے کا انکشاف، ہوٹلوں مالکان و دیگر دکانداروں سے بھاری رقم طلب، لالا اقبال اعوان کی سرپرستی میں منظم مافیا بے قابو ہوگیا، شہریوں کا ہٹانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے کاروبار کرنے کے نئے جاری کردہ اوقات والے احکامات کو اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد لالا اقبال اعوان نے دھندہ بنا لیا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق لالا اقبال اعوان کی زیرسرپرستی منظم مافیا نے کاروبار کرنے والے لوگوں کو ہراساں کرنا شروع کردیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے مبینہ طور پر نجی افراد کو ہوٹل مالکان، شادی ہالوں و دیگر کاروباری کرنے والے لوگوں کے پاس بھیج کرنے بھاری رقم طلب کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے روزنامہ جرات کو ملنے والے معلومات کے مطابق ایک ماہ قبل آٹو بھان روڈ پر ایک مشہور ریسٹورنٹ کے منیجر کو اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے گرفتار کروایا گیا تھا اور ایک لاکھ روپے طلب کئے گئے تاہم ایک اعلیٰ پولیس افسر کی مداخلت کے ریسٹورنٹ منیجر کو رہا کیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد نے عہدہ سنبھالتے ہی آفس میں رشوت کو بازار گرم کردیا ہے اور مجبور شہری جائز کام کیلئے لاکھوں روپے دینے پر مجبور ہیں اسسٹنٹ کمشنر آفس لطیف میں مختلف ریونیو کے کاموں کی ریٹ مقرر کردیے گئے ہیں اور منظم مافیا نے لوگوں کی چیخیں نکلوا دیں، ذرائع کے مطابق لالا اقبال اعوان پر سجاول میں پوسٹنگ کے دوران بھی کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا تھا، لطیف آباد کے رہائشیوں نے وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری سندھ، کمشنر و ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ اسسٹنٹ کمشنر کو عہدے سے ہٹا کر انہیں عذاب سے جان چھڑوائی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں