ڈاؤ یونیورسٹی میں غیرقانونی تقرریوں کا انکشاف
شیئر کریں
(رپورٹ:مسرور کھوڑو) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنس میں غیرقانونی طریقے سے تقرریوں کا انکشاف ہوا ہے ، اسلام آباد کے ڈومیسائل، شناختی کارڈ اور ڈگری پربھرتی کیا گیاڈائریکٹر ایچ آرفرحان محمود تین برس سے عہدے پر براجمان ہے ، محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈز نے وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی محمد سعید قریشی سے وضاحت طلب کرلی۔روزنامہ جرأت کی رپورٹ کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنس میں انتظامیہ کی جانب سے خلاف ضابطہ و غیرقانونی امور دھڑلے سے جاری ہیں، اسلام آباد کے ڈومیسائل، تمام تعلیمی اسناد اور شناختی کارڈ پر مستقل و عارضی پتا اسلام آباد کا ہونے کے باوجود فرحان محمود کو ڈائریکٹر ایچ آر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے ، جس پر سیکریٹری یونیورسٹی اینڈبورڈز نے کچھ ماہ قبل وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی محمد سعید قریشی کو ایک خط لکھا ہے جس میں غیرقانونی تقرری پر وضاحت طلب کی گئی ہے ، لیکن یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈز کوتاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے ، اسی حوالے سے موقف لینے کے لئے وائس چانسلر ڈاؤ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی جواب موصول نہ ہو سکا۔