میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ماحولیات ، کرپشن کا نیٹ ورک وسیع کرنے کی تیاریاں

محکمہ ماحولیات ، کرپشن کا نیٹ ورک وسیع کرنے کی تیاریاں

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(جرأت رپورٹ)محکمہ ماحولیات کے ماتحت سیپا کے نان کیڈر ڈی جی نعیم احمد مغل نے خارج ہونے والے صنعتی فضلے کو جمع کرنے، منتقل کرنے ، علیحدہ کرنے اور تلف کرنے کے معاملات پر کمیٹی قائم کردی، منیر عباسی اور کامران کیمسٹ ایسے چہیتوں پر مشتمل کمیٹی قائم کرکے کراچی کے معاملات ان کے حوالے کردیے گئے،سیپا افسر ان نے کمیٹی کے قیام سے کرپشن سسٹم کو وسیع کرنے اور لوٹ مار کا بازارگرم کرنے کے الزامات عائدکردیے ۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) کے نان کیڈر ڈائریکٹر جنرل نعیم احمد مغل نے سیپا ایکٹ 2014 کے تحت کراچی میں خارج ہونے والے صنعتی فضلے کے اقدمات کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) منیر عباسی کی سربراہی میںکمیٹی قائم کی ہے، کینیڈین شہری اور سیپا سے بھگوڑے قرار دیے جانے والے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان عرف کامران کیمسٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) عبدالمالک کمیٹی کے ممبر ہونگے، کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی خود ڈی جی سیپا نعیم مغل نے جاری کیا ہے، کمیٹی کراچی میں خارج ہونے والے صنعتی فضلے کے کیسز یا درخواستوں کا جائزہ لے گی اور 15 دن کے اندر منظور ی کے لیے ڈی جی سیپا نعیم احمد مغل کو جمع کروائے گی، کمیٹی کے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر منیر عباسی، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان عرف کامران کیمسٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالمالک سیپا ایکٹ 2014 کے تحت کراچی کی صنعتوں میں خارج ہونے والے فضلے کو جلانے والے پلانٹس کا معائنہ بھی کرے گی۔ سیپا کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ صنعتی فضلے کے کیسز کا جائزہ لینے اور کیسز ڈی جی کو جمع کروانے کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر منیر عباسی اور ڈپٹی ڈائریکٹر کامران کیمسٹ پر مشتمل کمیٹی قائم ہونے سے کراچی کے 7 اضلا ع کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر کاکیسز کا جائزہ لینے کا کردار ختم ہوگیا ہے اور اب یہ کام ڈی جی سیپا نعیم مغل کے چہیتوں کے حوالے کیا گیا ہے اس کے علاوہ کراچی کی صنعتوں میں فضلہ جلانے کے پلانٹس کا دورہ کرنے کا اختیار ملنے سے ڈپٹی ڈائریکٹر منیر عباسی اور ڈپٹی ڈائریکٹر کامران کیمسٹ کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہونگیںکیونکہ کراچی کی تمام صنعتوں کے دورے کا اختیار ان کو مل گیا ہے، کراچی کی صنعتوں کے دورے کے دوران روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی ڈائریکٹر منیر عباسی اور کامران کیمسٹ لاکھوں روپے بٹور کر ڈی جی کے حوالے کریں گے، اس طرح سیپا میں کرپشن سسٹم اور لوٹ مار کا بازار گرم کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں