میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ماحولیات سندھ ، سیپا میں نان کیڈرڈی جی نعیم مغل کے فرنٹ مین کی کرسی میوزیکل چیئر

محکمہ ماحولیات سندھ ، سیپا میں نان کیڈرڈی جی نعیم مغل کے فرنٹ مین کی کرسی میوزیکل چیئر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت ادارے سیپا میں نان کیڈر ڈائریکٹر جنرل نعیم احمد مغل کے فرنٹ مین کی کرسی میوزیکل چیئر بن گئی، کینیڈین شہری ڈپٹی ڈائریکٹر کے بعد سیپا پر 10 سال کے دوران کرڑوں روپے کی املاک بنانے والے پرانے کھلاڑی محمد حبیب اللہ عرف حبیب اللہ بہاری تین سال گوشہ نشینی کے بعد دوبارہ میدان میں آگئے ہیں۔ جراٗت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت اہم ادارے سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی میں نعیم احمد مغل سال 2009 میں ڈائریکٹر جنرل تعینات ہوئے تو محمد حبیب اللہ نے قربت حاصل کرلی، دیکھتے دیکھتے حبیب اللہ نے دس سال میںکراچی کے کئی علاقوں میں کروڑوں کی جائیدادیں بنالی جن کا پتہ چلتے ہی ڈی جی سیپا نعیم احمد مغل نے 2019 میں اسے خود سے دور کردیا، بعدمیں پی ایچ ڈی کرنے کے لئے سیپا سے چھٹی لینے کے علاوہ ہی کینیڈا جانے والے کیمسٹ ڈپٹی ڈائریکٹر کو بااختیار بنایا گیا ، شہر کے صنعتکاروں اور سیپا افسران کی شکایت پر نئے فرنٹ مین سے اختیارات واپس لے لئے گئے، ڈی جی سیپا نے معاملات دوبارہ محمد حبیب اللہ کے حوالے کئے ہیں۔ سیپا افسران کے مطابق جونئیر کلرک سے جائز و ناجائز ترقی کرتے ہوئے گریڈ 17حاصل کرنے والے حبیب اللہ نے اپنے دفتری رقیب کینیڈین شہری ڈپٹی ڈائریکٹر کامران راجپوت کی حال ہی میں ڈی جی سیپا نعیم مغل سے دوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ماحولیات سیکٹر میں یہ مشہور کردیا ہے کہ نعیم مغل نے دوبارہ اسے اپنے قریب کرلیا ہے اور آئندہ ڈی جی کے لین دین کے معاملات وہی دیکھے گا، ڈی جی سیپا کی گاڑی میںبیٹھ کر حبیب اللہ اپنی تصاویر بناتا ہے اور انہیں بڑے ترقیاتی منصوبوں اور صنعتوں کے کرتوں دھرتوں کو بھیج کر یہ پیغام دیتا ہے کہ اس کے مراسم ڈی جی سے بحال ہوچکے ہیں اس لیے وہ لوگ اب دوبارہ سے پرانا چینل اختیار کرلیں۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ڈی جی سیپا نے حبیب اللہ کواپنے ذاتی چھوٹے چھوٹے کام کرنے کی ہدایت کی ہے تاہم ان کی لالچ کو دیکھتے ہوئے اپنے دفتری معاملات سے بدستور دور رکھا ہوا ہے کیونکہ گزشتہ سالوں میں انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کے قریب کروڑوں روپے کا بنگلہ، فلیٹ، گاڑیاں، رافع ٹائون، سعدی ٹائون اللہ والا ٹائون میں پلاٹس، ناظم آباد میں کئی منصوبوں میں فلیٹس اور دکانیں اپنے اثاثوں میں شامل کر لئے جس پر ڈی جی سیپا نے محمد حبیب اللہ کو سیپا کے اہم معاملات سے دور کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں