میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایلون مسک کا مکیش امبانی سے مارکیٹ میں ٹکراؤ کا امکان

ایلون مسک کا مکیش امبانی سے مارکیٹ میں ٹکراؤ کا امکان

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک اور بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کے براڈ بینڈ مارکیٹ میں آپس میں ٹکراؤ کا امکان ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے بھارت میں اپنی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز متعارف کروانے کے لیے اجازت مانگی ہے۔اسپیس ایکس بھارت میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز متعارف کروانے کی اجازت کے لیے درخواست دینے والی تیسری کمپنی بن گئی ہے۔ اس سے قبل بھارت میں بھارتی گروپ اور ریلائنس جیو پہلے ہی اس شعبے میں داخل ہو چکے ہیں، ایسی صورت حال میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ ان کمپنیوں کے درمیان مستقبل کی اس ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنا تسلط قائم کرنے کے لیے مقابلہ شروع ہو جائے گا۔ البتہ کئی لحاظ سے یہ ٹکراؤ مقامی صارفین کے لیے بہتر ہیں کیونکہ بہت سی کمپنیاں اس ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت موثر ہیں لیکن کمیونیکیشن کے لیے مہنگی ہیں۔ اس لیے امید کی جا رہی ہے کہ یہ نئی سروس بھارتی صارفین کے لیے سستی اور کفایتی بھی ثابت ہو سکتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں