میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پارلیمنٹ ہاؤس، دفترِ خارجہ، ایف بی آر، وزارتیں بجلی کمپنیوں کی نادہندہ

پارلیمنٹ ہاؤس، دفترِ خارجہ، ایف بی آر، وزارتیں بجلی کمپنیوں کی نادہندہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پارلیمنٹ ہاؤس، پارلیمنٹ لاجز، دفترِ خارجہ، ایف بی آر، مختلف وزارتیں، ڈویڑنز اور سرکاری ادارے بجلی کے بلوں کے کروڑوں روپے کے نادہندہ ہیں۔ذرائع کے مطابق دفترِ خارجہ 14 کروڑ 32 لاکھ 81 ہزار روپے سے زائد کا آئیسکو کا نادہندہ ہے، بی بلاک میں مختلف وزارتیں 9 کروڑ 83 لاکھ 67 ہزار روپے سے زائد کی آئیسکو کی نادہندہ ہیں۔کیو بلاک میں وزارتِ خزانہ سمیت دیگر وزارتیں 4 کروڑ 97 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد کی نادہندہ ہیں، سی بلاک میں واقع وزارتیں 4 کروڑ 4 لاکھ 49 ہزار روپے سے زائد کی نادہندہ ہیں۔پارلیمنٹ ہائوس بجلی کے بلوں کی مد میں 5 کروڑ 20 لاکھ 26 ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، ایف بی آر بجلی کے بلوں کی مد میں 1 کروڑ 54 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔کابینہ کا بلاک بجلی کے بلوں کی مد میں 7 کروڑ 64 لاکھ 97 ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، سندھ ہائوس 66 لاکھ 53 ہزار روپے سے زائد کا آئیسکو کا نادہندہ ہے۔پنجاب ہائوس بجلی کے بلوں کی مد میں 51 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، فارن سروس اکیڈمی کے ذمے 41 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد کے آئیسکو کے واجبات ہیں۔نیشنل لائبریری کے ذمے بجلی کے بلوں کے 12 لاکھ 90 ہزار روپے سے زائد کے بقایا جات ہیں، نیشنل آرٹ گیلری کے ذمے بجلی کے بلوں کی مد میں 17 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد کے بقایا جات ہیں۔پارلیمنٹ لاجز بجلی کے بلوں کی مد میں 10 لاکھ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، جبکہ آزاد کشمیر کونسل سیکریٹریٹ نے بجلی کے بلوں کی مد میں 9 لاکھ 85 ہزار روپے سے زائد ادا کرنے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں