میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنوبی میں 65؍کروڑ سے زائد مالیت کی غیر قانونی تعمیرات جاری، آصف رضوی ملوث

جنوبی میں 65؍کروڑ سے زائد مالیت کی غیر قانونی تعمیرات جاری، آصف رضوی ملوث

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: نجم انوار) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں غیر قانونی 65 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچایا جا رہاہے اور عوام سے فراڈ کیا جا رہا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق وادھومل اودھا رام کواٹرز شیٹ نمبر WO-6 پلاٹ نمبر 66/2 پر بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے بیسمنٹ گراؤنڈ پلس تھری فلور رہائش کی منظوری دی گئی لیکن بلڈرنے غیر قانونی طور پر بیسمنٹ گراونڈ میزنائن پر 7 منزلہ بلڈنگ بنا رکھی ہے۔ اسی طرح شیٹ نمبر WO-1 پلاٹ نمبر 37پر منظوری کے بغیر غیر قانونی دُکانیں اور دوسری منزل پر فلیٹس بنا رکھا ہے اور رنچھوڑ لائن کوارٹرشیٹ نمبر RC-4 پلاٹ نمبر28/2 اور 29 پر غیر قانونی طور پر گراؤنڈ فلور میزنائن پلس فور غیر قانونی دُکانیں اور فلیٹس بنائے جا رہے ہیں وادھو مل اودھا رام کواٹرز شیٹ نمبر WO-6 پلاٹ نمبر37/2 پر غیر بیس منتخب، گراؤنڈ، میزنائن پلس فور فلور مارکیٹ اور گودام بنا رکھاہے۔ تیلارام کوارٹر شیٹ نمبر TL-1 پلاٹ نمبر21 پر منظور شدہ پلان کے برعکس بلڈرنے غیر قانونی دُکانیں اور پانچویں منزل پر فلیٹس بنا رکھے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی مذکورہ غیر قانونی تعمیرات بلڈنگ، کنٹرول اتھارٹی کے بدنام زمانہ راشی اسسٹنٹ ڈائریکٹر احسن رضا خشک اور بلڈنگ انسپکٹر عمیر دائیو ڈائریکٹر ساؤتھ آصف رضوی کی ملی بھگت سے بنائی جا رہی ہیں جنہیں روکنے والا کوئی نہیں تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ بلڈنگ انسپکٹر عمیر دائیو ڈی جی ایس بی اے اسحاق کھوڑو کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل بینش شبیر کو تحریری اطلاع دیتے ہیں یا نہیں۔مذکورہ خبر کے حوالے سے ڈائریکٹر ساؤتھ آصف رضوی کا موقف جاننے اور اُسے شامل خبر کرنے کے لیے انہیں پیغام بھیجا گیا، مگر تادم تحریر اُن کی جانب سے کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں