میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منشیات اسمگلنگ کیس،گرفتار یورپی ماڈل عدالت میں مرکز نگاہ

منشیات اسمگلنگ کیس،گرفتار یورپی ماڈل عدالت میں مرکز نگاہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

منشیات اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی یورپی ماڈل ٹریزا ہیلسکی نے عدالت پیشی کے وقت بھی اپنی سج دھج کے باعث مرکز نگاہ بن کر ایان علی کی یاد تازہ کردی۔تفصیلات کے مطابق 21 سالہ ٹریزا ہیلسکی کا تعلق یورپی ملک جمہوریہ چیک سے ہے، اسے رواں برس لاہور ایئر پورٹ سے متحدہ عرب امارات جاتے ہوئے اس وقت گرفتارکیا تھا جب اس کے سامان سے 9 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی تھی۔ ٹریزا بھی منشیات اسمگلنگ کی کوشش کا اعتراف جرم کرچکی ہیں اور معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے۔بدھ کے روزبھی ٹریزا کو لاہورکی سیشن عدالت میں پیش کیا گیا لیکن عدالت میں غیرملکی ماڈل کورنگے ہاتھوں گرفتار کرنے والے کسٹم انسپکٹر کا بطور گواہ بیان قلمبند نہیں کیا جاسکا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 18ستمبر تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب عدالت میں پیشی کے دوران ٹریزا اپنی سج دھج کے باعث سائلین اورعملے کی مرکزنگاہ بن گئیں، سیاہ کرتے اورنیلی جینز کے ساتھ انہوں نے دوپٹہ لیا ہوا تھا، ٹریزا جہاں آنکھوں پر چشمہ لگا کرسورج کی گرم شعاعوں کو روکنے کی کوشش میں مصروف تھیں وہیں وہ کاغذ کے ٹکڑے کی مدد سے گرمی کا زورتوڑنے کے لیے خود کو پنکھا بھی جھل رہی تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں