میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریکوڈک منصوبے میں سعودی عرب کو شامل کرنے کا فیصلہ

ریکوڈک منصوبے میں سعودی عرب کو شامل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

حکومت اور پاک فوج کے زیر انتظام سرمایہ کاری سہولت کونسل نے ریکوڈک منصوبے میں سعودی شمولیت کے پیش نظر پاکستان اور کینیڈا کی بیرک گولڈ کمپنی کے شیئر یکساں طور پر کم کرنے کیلئے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ریکوڈک پراجیکٹ میں دوسرے ملک کو شامل کرنے کا باضابطہ فیصلہ رواں ہفتے سرمایہ کاری کونسل کی اپیکس کمیٹی نے کیا تھا،وزیراعظم شہباز شریف نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی تھی، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔ گزشتہ ماہ اطلاع دی تھی کہ سرمایہ کاری کونسل نے اصولی طور پر خلیجی ممالک کیلیے اربوں ڈالر کے 28 منصوبوں کی منظوری دی ہے جن میں دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر اور ریکوڈک میں کان کنی کے آپریشن شامل ہیں۔حکومتی عہدیداروں نے بتایا کہ چیئرمین سرمایہ کاری کونسل کی حیثیت سے اپنے آخری اجلاس میں وزیراعظم نے وزارت توانائی کو ریکوڈک کان کنی کے منصوبے میں ممکنہ سرمایہ کاروں کو حصص کی پیشکش کرنے کیلیے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔فیصلے کے مطابق ریکوڈک منصوبے میں حصص میں کمی اس طریقے سے کی جائے گی کہ پاکستان اور بیرک گولڈ کمپنی کے حصص یکساں طور پر کم ہوں، ریکوڈک میں بیرک گولڈ کے 50 فیصد حصص ہیں، باقی 50 فیصد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے پاس ہیں، وزیراعظم نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ سرمای کاری کونسل رائزنگ پاکستان کے لوگو کے ساتھ کام کرے گی، یہ ایک ایسا عنوان ہے جو سول و عسکری قیادت کی خواہشات کی عکاسی کرتا ہے اور وہ یہ ہے کہ اس فورم کو بیرونی قرضوں سے نجات دلانے کیلیے استعمال کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں