پاکستان کا بھارت میں گستاخانہ سوشل میڈیا پوسٹ پر شدید احتجاج
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ اگست ۲۰۲۰
شیئر کریں
پاکستان نے بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں گستاخانہ سوشل میڈیا پوسٹ پرشدید احتجاج کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو پاکستان کی شدید مذمت سے آگاہ کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں ایک انتہا پسند ہندو نے توہین رسالتؐ کا ارتکاب کیا جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔انہوں نے کہا کہ گستاخانہ پوسٹ بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا اور اقلیتوں کو نشانہ بنانے کی عکاس ہے۔ترجمان کے مطابق بھارتی پولیس نے واقعے پراحتجاج کرنے والے مظاہرین پر طاقت کا بیدریغ استعمال کیا اور 3 مظاہرین کو بے دردی سے قتل کیا، بھارت میں مذہبی منافرت بی جے پی اور آر ایس ایس کی ہندو توا پالیسی کا نتیجہ ہے۔