میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ہائی کورٹ نے ایس بی سی اے حکام کو جھاڑپلادی

سندھ ہائی کورٹ نے ایس بی سی اے حکام کو جھاڑپلادی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تیزی سے تبادلوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ایس بی سی اے کے افسران کو جھاڑ پلا دی۔ عدالت نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے بلڈرز کے خلاف کریمنل کارروائی کا بھی حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں آگرہ تاج کالونی میں 7منزلہ عمارت کی غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا کہ 7منزلہ عمارت بن گئی جہاں گرانڈپلس ٹوسے زیادہ کی اجازت نہیں۔عدالت نے ایس بی سی اے افسران کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ جس افسر کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا حکم دیں اس کا تبادلہ کر دیا جاتا ہے۔جسٹس ظفر احمد نے استفسار کیا کہ افسران کے تیزی سے تبادلوں سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کیسے ہو گی؟عدالتِ عالیہ نے ڈی جی ایس بی سی اے سے افسران کے تبادلوں کا طریقہ کار طلب کر لیا۔وکیل ایس بی سی اے نے بتایا افسران کیخلاف انکوائری شروع ہوگئی ،نام ظاہر ہونا باقی ہیں اور بلڈرکے خلاف ٹرائل کورٹ میں کمپلین دائر ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے افسران کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے بلڈرز کے خلاف کریمنل کارروائی کا بھی حکم دیتے ہوئے 18 جنوری کو ایس بی سی اے حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں