میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ماں کے دودھ کی اہمیت سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا، ڈاکٹر جہانزیب داوڑ

ماں کے دودھ کی اہمیت سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا، ڈاکٹر جہانزیب داوڑ

منتظم
اتوار, ۱۳ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

مائیں اپنے بچوں کو اپنا دودھ پلاکر بیماریوں سے محفوظ اور صحت مند بناسکتی ہیںایجنسی سرجن
جنوبی وزیرستان وانا میں یونسیف کے تعاون مربوط غذائی پروگرام فاٹا کے تحت ماں کے دودھ کی اہمیت کے حوالے سے اے ایچ کیو وانامیں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ،جس میں علاقائی مشران ،علماء کرام اور مقامی صحافیوں کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ایجنسی سرجن جنوبی وزیرستان ڈاکٹر جہانزیب داوڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں کے دودھ کی اہمیت سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتامائیں اپنے بچوں کو دودھ پلاکر انکو بیماریوں سے محفوظ اور صحت مند بناسکتی ہیں ماں کے دودھ پر بچوں کا حق اسلام کے احکامات میں واضح ہیں ۔ڈاکٹر جہانزیب داوڑ نے کہا کہ آج ایجنسی ہیڈکواٹر ہسپتال وانا میں مربوظ غذائی پروگرام فاٹا کے تحت یونسیف کے تعاون سے ماں کے دودھ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے جو پروگرام منعقد کیا گیا ہے اس کا مقصد عوام کو آگاہ کرناہے۔انہوں نے مزید کہا دو سال تک بچوں کو ماں کا دودھ پلانا اسلامی احکامات سے ثابت ہے والدین،اساتذہ،علاقائی مشران،علماء کرام اور صحافی حضرات بنیادی طور پر اس ضمن میں عوامی شعور پیدا کریں جبکہ تقریب کے اختتام پر ایک ریلی بھی نکالی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں