میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی خاتون کے پیٹ سے لوہے اور ا سٹیل کی مختلف اشیا بر آمد

بھارتی خاتون کے پیٹ سے لوہے اور ا سٹیل کی مختلف اشیا بر آمد

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

بھارت میں ایک خاتون کے پیٹ سے حیرت انگیز طور پر کیلیں، نٹ، بولٹ، سیفٹی پن، بال پن سمیت دیگر لوہے اور اسٹیل سے بنی مختلف اشیا بر آمد ہو ئیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد کی رہائشی 40سالہ ذہنی مرض میں مبتلا خاتون سنگیتا کو پیٹ کی شدید شکایت پر سول ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔ خاتون کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے کہا کہ جب خاتون کو ہسپتال لایا گیا تو اس کا پیٹ پتھر کی طرح سخت ہو رہا تھا۔ ایکسرے کرنے پر ان کے پیٹ میں ایک بڑا گچھا نظر آیا جبکہ پھیپڑوں کے آس پاس سیفٹی پن نظر آئی۔ انہوں نے کہا کہ ایک پن کی وجہ سے ان کے پیٹ کی اندرونی جلد میں سوراخ ہونے کا انکشاف ہو اتو فوری طور پر ان کا آپریشن کیا گیا۔جب ان کا پیٹ چیرا گیا تو ایک کے بعد ایک لوہے اور سٹیل کی اشیا ہاتھ آنے لگیں جن میں تیز دھار کی اشیا ،زیورات سمیت دیگر ڈیڑھ کلو کا سامان بر آمد ہو ا۔ہسپتال کے سینئر ڈاکٹروں نے کہا کہ ذہنی مریضوں میں ایک ایسی حالت پائی جاتی ہے جس میں وہ تیز دھار والی اور نا قابل ہضم چیزیں کھانے لگتے ہیں۔سنگیتا کا علاج کرنے والے نفسیاتی ماہرین نے کہا کہ ہم نے خاتون کے بھائی سے بات کی ہے ، انہوں نے ان کو گھر لانے سے انکار کر دیا ، انہوں نے کہا کہ سنگیتا کئی بار گھر سے بھاگ چکی ہے لہذا علاج ہونے تک ان کا ہسپتا ل میں رہنا ضروری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں