سندھ بلڈنگ، سابق انسپکٹر ضیاء کالا پیداگیری پرمامور
ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ جولائی ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈی جی عبدالرشید سولنگی سسٹم نے سابق انسپکٹر ضیاء کالا کی خدمات حاصل کرلی ، منہدم کی گئی عمارتوں کو دوبارہ سے تعمیر کی اجازت دلواکر موصوف ضیاء کالا نے لاکھوں روپے بٹور لیے ، علاقے کے متاثرین کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد پلاٹ نمبر 5/815،8/569اور7/523پر دوبارہ غیر قانونی تعمیر شروع کردی گئی ہیں ، ان رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کی وجہ سے انہیں منہدم کیا گیا تھا لیکن سابق انسپکٹر کے فعال ہوتے ہی ناجائز تعمیرات دوبارہ سے شروع ہوچکی ہے ، اسی طرح سی ایریا میں 16/26 پر بلند عمارت قائم کی جارہی ہے ، ذرائع کے مطابق انتہائی ناقص اور کمزور بنیاد پر عمارت قائم ہونے سے انسانی جانوں کو شدیدخطرلاحق ہے ۔