میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سری نگر کی جامع مسجد پر تالا لگا دیا گیا، نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی

سری نگر کی جامع مسجد پر تالا لگا دیا گیا، نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۴ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

مقبوضہ جموں اور کشمیر میں بھارتی حکام نے مسلمانوں کو سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں باجماعت نمازِ جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا ہے جس کی پنڈت تنظیم نے مذمت کی ہے ۔بھارتی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام نے مسجد انتظامیہ کو دروازوں کو تالا لگانے اور مسجد کے اندر کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہ دینے کا حکم دیا ہے ۔انجمن اوقاف جامعہ مسجد نے کہا کہ ضلعی مجسٹریٹ اور پولیس حکام نے صبح ساڑھے 9 بجے مسجد کا دورہ کیا اور مسجد کے دروازوں کو تالا لگانے کا حکم دیا جیسا کہ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعتہ الوداع (رمضان کا آخری جمعہ) کی نماز مسجد میں ادا نہیں کی جائے گی۔انجمن اوقاف جامعہ مسجد نے ایسے احکامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے لاکھوں مسلمانوں میں بے چینی پیدا ہوگی جو کہ رمضان کے آخری جمعہ کے موقع پر کشمیر کے مختلف علاقوں سے آکر مسجد میں باجماعت نماز ادا کرتے ہیں۔خیال رہے کہ اگست 2019 کے بعد باجماعت نماز کے لیے بند کی گئی کشمیر کی سب سے بڑی جامعہ مسجد تقریباً ڈھائی برس بعد باجماعت نماز کی ادائیگی کے لیے کھولی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں