میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئندہ 45 دن اہم ہیں ،عام انتخابات اکتوبر میں ہی ہو جائیں گے‘ شیخ رشید

آئندہ 45 دن اہم ہیں ،عام انتخابات اکتوبر میں ہی ہو جائیں گے‘ شیخ رشید

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئندہ 45 دن اہم ہیں ،عام انتخابات اکتوبر میں ہی ہو جائیں گے،17 جولائی کو سیاست کی تاریخ میں گھمسان کی جنگ ہو گی،ضمنی انتخابات شفاف کرانے ہوں گے تاکہ لوگوں کو سیاست کا رخ سمجھ آ سکے ورنہ ملک سری لنکا بن جائے گا،عمران خان ضمنی انتخابات کے بعد اہم اعلان کرسکتے ہیں،آج بھی کہتا ہوں شریف خاندان ایک پیج پر نہیں ، نواز شریف نے اپنے فیصلے کیلئے 72 گھنٹے مانگے ہیں،آصف زرداری نے مسلم لیگ (ن)کو مروا دیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہوائی ،فضائی یا خلائی مداخلت کی، جھرلو پھیرا تو لاہور کی آبادی سری لنکا سے زیادہ ہے، حالات کو سری لنکا کی طرف نہیں جانا چاہیے ۔ مولانا فضل الرحمان دو کنکریاں پاکستان لے آئیں یہاںبھی دو شیطان ہیں ، پاسپورٹ نواز شریف کی جیب میں ہے لیکن وہ آ نہیں سکتے۔انہوںنے کہا کہآصف زرداری نے مسلم لیگ (ن)کو مروا دیا ہے، پیپلز پارٹی مزے کر رہی ہے، دفاع نہیں کر رہی۔ انہوں نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے سوال پر کہا کہ جواب نہیں دوں گا خود کش نہیں بننا چاہتا۔انہوںنے کہا کلہ حکمرانوں کا اپنا خاندان بھی ایک پیج پر نہیں ہے،میں کہتا تھا (ن) سے (ش)نکلے گی کوئی نہیں مانتا تھا، حکمرانوں میں ملکی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، ان لوگوں کو ماننے کیلئے کوئی بھی تیار نہیں ہے، انہوں نے ملک کو یرغمال بنانے کی کوشش کی ہے۔اہم فیصلے پر نوازشریف ایک طرف جبکہ شہباز شریف ، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان دوسری طرف ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان ضمنی انتخابات کے بعد اہم اعلان کرسکتے ہیں، سب مل کر ملک کو سری لنکا بننے سے بچائیں۔یہ مہینہ بڑا اہم ہے، 17 جولائی کو کوئی خلائی، فضائی یا ہوائی موسم اثر انداز نہ ہوئے پاکستان کا سیاسی منظر نامہ بدل جائے گا، ضمنی انتخابات کے بعد عمران خان بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ 45 دن اہم ہیں ، عام انتخابات اکتوبر میں ہی ہو جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں