میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی خزانے کوگیارہ کروڑڈالرکاٹیکا،حفیظ شیخ نیب ریڈارپرآگئے

قومی خزانے کوگیارہ کروڑڈالرکاٹیکا،حفیظ شیخ نیب ریڈارپرآگئے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ:علی کیریو) نیب نے سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ،بورڈ آف ریونیو کے افسران وعہدیداران اور دیگر کے خلاف ر یفرنس دائر کرنے کی سفارش کی، نیب نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، سابق چیئرمین ایف بی آر عبداللہ یوسف، سابقہ چیئرمین ایف بی آر سلمان صدیق اور دیگر اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ملزمان ہیں۔ نیب کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نجف قلی مرزا کی سربراہی میں نیب کراچی کے ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا، جس مختلف شکایات، انکوائریز اور تفتیش پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ ریجنل بورڈ نے 2ریفرنسز دائر کرنے اور2شکایات کو انکوائریز میں تبدیل کرنے کی سفارش کی،نیب کا کہنا ہے کہ ان تمام منظور شدہ مقدمات میں خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچایاگیا تھا۔نیب کے مطابق بورڈ نے لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ، بورڈ آف ریونیو کے افسران و عہدیداران اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی، سابق ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ ملزم غلام مصطفی پھل، ڈپٹی کمشنر اور ای ڈی او آصف میمن اور دیگر قیمتی سرکاری زمین کو کوڑیوں کی نرخ غیر قانونی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہیں، ملزمان نے خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بورڈ نے بورڈ آف ریونیو کے افسران وعہدیداران اور دیگر کے خلاف ر یفرنس دائر کرنے کی سفارش کی، ملزمان سابق وزیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ ، سابق چیئر مین ایف بی آر عبداللہ یوسف، سابق چیئر مین ایف بی آر سلمان صدیق اور دیگر اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہیں، ملزمان نے سرکاری خزانے کو 11 ملین امریکی ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بورڈ نے ڈپٹی کمشنر، ضلع غربی کراچی ملزم فیاض سولنگی اور دیگر کیخلاف انکوائری کی اجازت دی، ملزم فیاض سولنگی مختلف کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں