میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ پر سسٹم کا راج ، پرویز بلوچ کو ادارہ ترقیات و ایس ڈی اے میں ڈی جی کا اختیار

سندھ پر سسٹم کا راج ، پرویز بلوچ کو ادارہ ترقیات و ایس ڈی اے میں ڈی جی کا اختیار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ حکومت کا چہیتا افسر ڈائریکٹر جنرل کے دو عہدوں پر براجمان ،پرویز بلوچ نے ادارہ ترقیات کے افسران کو ایس ڈی اے میں غیرقانونی بٹھا دیا، ڈی جی اقدام سے دونوں ادارے مفلوج ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کا چہیتا افسر ڈائریکٹر جنرل کے دو عہدوں پر براجمان ہے ، سندھ حکومت نے ادارہ ترقیات میں انتظامی ناکامی کے ذمہ دار پرویز احمد بلوچ کو ڈائریکٹر جنرل سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا عہدہ بھی سونپ دیا ہے جس کے باعث دونوں ادارے مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں اور دونوں اداروں کے سینکڑوں ملازمین کئی ماہ سے تنخواہیں و پینشن نہ ملنے کے باعث سراپا احتجاج ہیں، ذرائع کے مطابق پرویز احمد بلوچ ادارہ ترقیات کے دو افسران کو سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں بٹھا دیا ہے جو کہ سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں غیرقانونی احکامات جاری کر رہے ہیں، ذرائع کے ڈائریکٹر جنرل نے سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تمام معاملات سجن کیہر نامی افسر کے حوالے کردیئے ہیں جس پر کرپشن اور غیرقانونی ترقیوں کے سنگین الزامات ہیں اور وہ غیرقانونی طور پر ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے عہدے پر براجمان ہے، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کی ملازمین کی کئی ماہ سے رکی ہوئی تنخواہوں و پینشن سے زیادہ بلڈرز کے معاملے پر دلچسپی ہے، ذرائع کے مطابق پرویز احمد بلوچ نے دونوں اداروں میں سسٹم نافذ کرکے دو افسران کو سرغنہ بنا دیا ہے، دونوں اداروں کے ملازمین نے ڈائریکٹر جنرل کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا ہے، واضع رہے کہ پرویز احمد بلوچ کے عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی ادارہ ترقیات حیدرآباد شدید مالی و انتظامی بحران کا شکار ہوگیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں