میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آمدن سے زائد اثاثے ،خورشید شاہ کا بیٹاگرفتار

آمدن سے زائد اثاثے ،خورشید شاہ کا بیٹاگرفتار

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کے بیٹے و رکن سندھ اسمبلی فرخ شاہ کو عدالت سے گرفتار کرلیا۔آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فرخ شاہ نے سپریم کورٹ میں ضمانت قبل از وقت گرفتاری کیلئے درخواست دی تھی جس پر سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ فرخ شاہ 3 روز میں احتساب عدالت سکھر میں گرفتاری دیں۔اس موقع پرفرخ شاہ کے وکیل کا کہنا تھاکہ تفتیش میں میرے مؤکل نے نیب کے ساتھ مکمل تعاون کیا، نیب نے سپریم کورٹ میں اعتراف کیا کہ تفتیش مکمل ہوچکی، جب تفتیش مکمل ہوچکی ہے تو گرفتاری کی کیا ضرورت ہے؟نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ ملزم نیب کو سرینڈر کرے لیکن ملزم نے نیب کی تفتیشی ٹیم کے بجائے عدالت میں سرینڈر کیا۔بعد ازاں سیشن کورٹ نے فرخ شاہ کی گرفتاری کا حکم دیا دریں اثنا نیب سکھر نے فرخ شاہ کی گرفتاری سے متعلق کہاہے کہ فرخ شاہ کے اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے، فرخ شاہ کے نام پر کئی جائیدادیں بھی سامنے آئی ہیں۔ ہفتہ کو جاری اعلامیے کے مطابق فرخ شاہ کی گرفتاری کے احکامات چیئرمین نیب نے 21 اپریل کو جاری کیے تھے، ریفرنس میں نامزد فرخ شاہ عبوری ضمانت پر تھے۔نیب اعلامیہ کے مطابق فرخ شاہ کے اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے، فرخ شاہ کے نام پر کئی جائیدادیں بھی سامنے آئی ہیں۔اعلامیہ کے مطابق خورشید شاہ پر دائر آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں فرخ شاہ مرکزی ملزم ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں