کورونا رسک الاؤنس میں بند ربانٹ
ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ جون ۲۰۲۰
شیئر کریں
کورونا رسک الاؤنس کی بند بانٹ، منظور نظر افراد سرفہرست ،حقیقی کورونا فائیٹر نظر انداز کر دیا گیا ،پولی کلینک آئسولیشن وارڈ میں تعینات ڈاکٹر عزیر نے احتجاجا ًویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ ڈاکٹرعزیر نے کہاکہ ڈاکٹرز کے ساتھ ہوئی زیادتی پہ بات کر رہا ہوں،حکومت نے واضح طور پہ کہا تھا کہ سارے ڈاکٹرز پیرا میڈیکس جو بھی کورونا میں کام کر رہے ہیں ان کو الاوئنس دیا جائے گا۔ ڈاکٹر عزیر نے کہاکہ ہمارے پاس فہرست آئی ہے جس میں 90 فیصد لوگ جو آئسولیشن آئی سی یو میں کام کر رہے ہیں ان کا نام نہیں ہے۔ ڈاکِٹر عزیر نے کہاکہ منظور نظر لوگوں کو لسٹ میں ڈالا ہوا ہے،ہمارے حق پہ ڈاکا ڈالا گیا۔ ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔