میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایڈمنسٹریٹر کورنگی بھتہ خوری بحال کرنے میں کامیاب،حساس سرکاری ادارے خاموش

ایڈمنسٹریٹر کورنگی بھتہ خوری بحال کرنے میں کامیاب،حساس سرکاری ادارے خاموش

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

اایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی محمد شریف خان بلدیہ کورنگی میں دہشت گردی اور بھتہ خوری کی سرگرمیاں بحال کرنے میں کامیاب۔حساس سرکاری ادارے خاموش افسران و ملازمین خوف و ہراس کا شکار میونسپل کمشنر اشفاق ملاح بھی انکے ساتھ بدمعاشی وبھتہ خوری کے سہولت کار بن گئے۔تفصیلات کے مطابق محمد شریف خان نے افسران و ملازمین کو باقاعدہ دھمکیاں دینا شروع کری ہوئی ہیں اتنے راشن جمع کرکے دو انہیں مرکز میں جمع کرانے ہیں اتنے پیسے دو آگے والوں کو دینے ہیں انکے ہر فرمائش پوری کرو ورنہ سیٹ سے ہٹا دو گا یا سندھ گورنمنٹ رپورٹ کرا دو گا . محمد شریف خان کی بدمعاشی اور بھتہ خوری کی فرمائشوں سے تنگ آکر بیشتر افسران ٹرانسفر کروانے کی کوششوں میں لگ گئے ہیں۔افسران نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ یہ سوال پوچھا ہے کہ سر یہ کیسی سیاسی مفاہمت ہے کہ جس نے کراچی کے بلدیاتی اداروں میں ایک بار پھر سے بدمعاشی بھتہ خوری اور دھمکیوں کا آغاز بھرپور طریقے سے کردیا گیا ہے بلدیہ کورنگی میں افسران اس وقت شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔کہ ناجانے کب انکو دہشت گردانہ کاروائی کا سامنا کرنا پڑ جائے کیونکہ ایڈمنسڑیٹر بلدیہ کورنگی محمد شریف خان اس وقت مکمل طور دہشتگردانہ روپ اختیار کر کے افسران کو کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں اس وقت انہوں نے سب سے زیادہ نشانہ اردو بولنے والے مہاجر افسران و ملازمین کو بنایا ہوا ہے اور صرف اس پر ہی بس نہیں ہے بلکہ ان کے ایک کواڈینیڑ ہر افسر و ملازمین پر ایسے برستے ہیں جیسے افسران و ملازم انکے ماتحت ہیں اور جو افسر ان کے احکامات کی تکمیل نہیں کرتا اسکو میونسپل کمشنر اشفاق ملاح انکے سہولت کار کے فرائض انجام دیتے ہوئے سیٹ سے ہٹانے اورکاغذی کاروائیوں کی دھمکیاں دیتے ہیں۔اس وقت دونوں اشخاص کا مقصد کسی بھی طریقے سیبڑی تعداد میں پیسوں کا زیادہ سے زیادہ حصول بنا ہوا ہے۔افسران و ملازمین نے متحدہ کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی۔مصطفی کمال۔ڈاکٹر فاروق ستار و دیگر سے مطالبہ کیا ہے کہ محمد شریف خان متحدہ قومی موومنٹ کی ساکھ کو پیدا گیری کے چکر میں خراب کررہے ہیں اس معاملے میں انکی مکمل معاونت اشفاق ملاح اور انکے بنائے ہوئے کواڈینیٹرز کر رہے ہیںانتہائی باخبر ذرائع کے مطابق متحدہ کی مزدور یونین نے گذشتہ روز لانڈھی ٹاون کے دفتر میں افسران اپنے دفتر میں بلا کر ان سے کہا کہ فی افسر زیادہ سے زیادہ راشن بیگ دے بھتہ خوری کے اس کھلے عام عمل پر بلدیہ کورنگی افسران حیران و پریشان ہیں کہ حساس ادارے کہاں ہیں جو بھتہ خوری روک تھام کرنے کے بجائے خاموشی سے افسران و ملازمین پر ہونے والے ظلم پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں