میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ترسیلات زرمیں 43فیصداضافہ،حجم21ارب 50کروڑڈالرسے متجاوز

ترسیلات زرمیں 43فیصداضافہ،حجم21ارب 50کروڑڈالرسے متجاوز

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ کورونا کی پہلی لہر کے مقابلے تیسری لہر میں معاشی حالات بہتر ہیں، آئندہ مالی سال ترقی کی شرح 4 فیصد سے زائد رہنے کا امکان ہے،معیشت کے مختلف شعبوں میں بہتری آرہی ہے ، روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کی تعداد میں اضافہ اور ببرون ملک سے پیسہ آرہا ہے، ہائوسنگ ، تعمیراتی شعبوں سمیت دیگر شعبوں کو بھی مانیٹر کیا جا رہا ہے، گذشتہ برس کی نسبت اس برس ترسیلات میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے،۔پیرکوپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کے دوران رضا باقر نے کہا کہ کورونا سے قبل معاشی اشاریے مستحکم تھے، کورونا وبا کے چیلنج کے باوجود بہتر معاشی پالیسی اپنائی۔انہوں نے کہاکہ ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے، رواں سال مارچ میں ترسیلات زر کا حجم 2ارب 70 کروڑ ڈالر رہا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مسلسل دسویں مہینے 2 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مارچ کے مقابلے میں رواں سال مارچ کی ترسیلات زر 43فیصد زائد ہیں، رواں مالی سال کے 9 مہینوں کی ترسیلات 21 اعشاریہ 50 ارب ڈالر رہیں جبکہ رواں مالی سال کے9 مہینوں کی ترسیلات زر گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 26 فیصد زائد ہیں۔رضا باقر نے لارج اسکیل مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم) کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ بنیاد پر ایل ایس ایم میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے اگر یہ تقریب ہو رہی ہوتی اور ایل ایس ایم کا تذکرہ ہوتا تو اس کے تمام اشاریے منفی تھے۔انہوں نے کہاکہ سپلائی اور ایل ایم ایس کے شعبوں میں اشاریے مثبت ہیں جبکہ گزشتہ برس تمام اشاریے منفی تھے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی شرح نمو 8.7 فیصد رہی ہے۔گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہرمیں لوگ خوف کا شکار ہیں، میں اور ڈپٹی گورنرز معیشت کے معاملات بہتر طریقے سے مانیٹر کر رہے ہیں۔رضا باقر نے بتایا کہ بینکوں میں استحکام اور اعتماد کیلئے ہم معاونت کر رہے ہیں، ہاوسنگ سمیت دیگر شعبوں کو مانیٹرکیا جارہا ہے، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 9فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ سیمنٹ کی فروخت ایک سال میں 44 فیصد بڑھ گئی ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں