سندھ حکومت نے کراچی میں 53 یونین کونسلز کا اضافہ کردیا
ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ مارچ ۲۰۲۳
شیئر کریں
سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے کراچی میں 53 یونین کونسلز کا اضافہ کردیا۔ پیپلز پارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ کا بڑا مطالبہ تسلیم کرلیا جس کے بعد کراچی کے بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلی آگئی۔ سندھ حکومت نے شہر قائد میں 53 یونین کونسلز کا اضافہ کردیا سندھ حکومت نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق کراچی میں یونین کونسل کی تعداد 246 سے بڑھا کر 299 کردی گئی ہے۔