میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات حیدرآباد ، گھوسٹ ملازمین اور سرکاری گاڑیاں گم ہونے کا انکشاف

ادارہ ترقیات حیدرآباد ، گھوسٹ ملازمین اور سرکاری گاڑیاں گم ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ادارہ ترقیات حیدرآباد میں گھوسٹ ملازمین اور سرکاری گاڑیاں گم ہونے کا انکشاف، ایک جونیئر کلرک اور تین ڈرائیور عرصہ دراز سے غائب ہیں، دو سرکاری گاڑیاں گم لیکن پیٹرول وصول کیا جاتا ہے، ذرائع، سیکریٹری عبدالمنان شیخ کی سرپرستی، ادارہ تباہی کے کنارے پر پہنچ گیا، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرا?باد انتظامی و مالی بحران کے باعث تباہی کے کنارے پر پہنچ گیا ہے، 8 ماہ قبل تعینات ہونے والے نیب زدہ افسر عبدالمنان شیخ نے سیکریٹری کا عہدہ سنبھالتے ہی ادارے میں سسٹم نافذ کردیا ہے اور کوئی بھی کام سسٹم کے بغیر ناممکن ہو چکا ہے، عبدالمنان شیخ نے نجی افراد پر مشتمل چین کو بھی ادارے پر مسلط کردیا ہے جس کے باعث ادارے کے افسران بی چینی پائی جاتی ہے، ذرائع کے مطابق عبدالمنان شیخ کی آشیرباد سے گھوسٹ ملازمین بھی ادارے میں موجود ہیں، ذرائع کے مطابق ایک جونیئر کلرک اور تین ڈرائیور عرصہ دراز سے ڈیوٹیوں سے غائب ہیں جبکہ اکاؤنٹ افسر پی اینڈ ڈی سی خالد نور اور سپریڈنٹ مرزا عارف کی سرکاری گاڑیاں بھی عرصہ دراز سے گم ہیں، ذرائع کے مطابق مذکورہ گاڑیاں گم ہونے کے باوجود ان کا پیٹرول باقاعدگ? سے لیا جاتا ہے اور مذکورہ گاڑیاں سرکاری کام کی بجائے نجی استعمال میں ہیں، ذرائع کے مطابق عبدالمنان شیخ کے احکامات پر پرانی تاریخوں میں متعدد ہائوسنگ اسکیموں کے نقشے پاس کئے گئے ہیں اور اکثر اسکیموں کا رکارڈ ہی غائب ہے، ذرائع کے مطابق سسٹم میں کام نہ کرنے والے افسران کو جھوٹی درخواستوں کے ذریعے حراسان کیا جاتا ہے، عبدالمنان شیخ کی بطور سیکریٹری مقرری کے بعد شہر کا اہم ادارہ تباہی کے کنارے پر پہنچ گیا ہے اور مالی و انتظامی بحران کے باعث افسران و ملازمین میں بی چینی پائی جاتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں