میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی کوگارڈ آ ف آنر پیش کیا۔معزز مہمان کا پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔بعدازاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پیشہ وارانہ امور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نیول چیف نے جنرل ندیم رضا کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ مسلح افواج کے مشترکہ شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو نیول ہیڈ کوارٹرز میں مختلف آپریشنل امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے خطے میں سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور کارکردگی کو سراہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں