میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، وفاقی کابینہ نے کراچی ، حیدرآباد پیکج کی منظوری دیدی

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، وفاقی کابینہ نے کراچی ، حیدرآباد پیکج کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے کراچی اور حیدرآباد ترقیاتی پیکیج کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم نے کراچی اور حیدرآباد ترقیاتی پیکیج کی تفصیلات سے کابینہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لیے 25 ارب اور حیدرآباد کے لیے 5 ارب روپے کی ترقیاتی پیکچ کا اعلان کیا ہے جس کی انتظامی نگرانی گورنر سندھ کریں گے اور مقررہ مدت میں پیکچ پر عملدرآمد کرائیں گے، جبکہ سندھ میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں ساتھ ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کوکہا کہ قیام امن اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے فعال کردارادا کرے، کابینہ نے فیصلہ کیا کہ حیدرآباد میونسپلٹی کو مزید فنڈز فراہم کیے جائیں گے، کراچی میں پانی کی فراہمی کے نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے، ٹریفک کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے نئے پل اور انڈرپاسز بنائے جائیں گے، کے ایم سی کو 50 نئے فائر ٹینڈرز فراہم کیے جائیں گے، جبکہ پانی کی فراہمی کے نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔کراچی میں ایک جدید اسپتال اور میڈیکل کالج قائم کیا جائے گا، حیدرآباد میں بھی میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بنائی جائے گی۔ قبل ازیں فاٹا عمائدین کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے لیے اضافی وسائل مختص کیے جائیں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات میں تعمیری تبدیلی حکومت کی ترجیح ہے ٗفاٹا کو دیگر وفاقی اکائیوں کے برابر لانے کے خواہاں ہیں، تمام سماجی شعبوں میں فاٹا کے رہائشیوں سے یکساں سلوک کو یقینی بنایا جائے گا، فریقین کی مشاورت سے قانونی اصلاحات کے ساتھ ساتھ فاٹا کے امور میں تعمیری تبدیلی کو ترجیح دے رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ صحت، تعلیم ، بنیادی ڈھانچے اور سماجی شعبوں میں بہتری کے لیے فاٹا کے لیے اضافی وسائل مختص کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ جات موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وہ توانائی ، بنیادی ڈھانچے ، ریلوے اور دیگر شعبوں سمیت ان شاندار منصوبہ جات پر پیشرفت کی ذاتی طورپر نگرانی کررہے ہیں۔ وہ منگل کو سی پیک کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید سے گفتگوکررہے تھے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پولیو کے خاتمے کے بارے میں قومی ٹاسک فورس کا اجلاس فوری طور پر بلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی قیادت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے خلوص دل سے پرعزم ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں