میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ کازیر زمین پانی کے استعمال پر ایک روپیہ فی لیٹر قیمت عائد کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کازیر زمین پانی کے استعمال پر ایک روپیہ فی لیٹر قیمت عائد کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے زیر زمین پانی کے استعمال پر ایک روپیہ فی لیٹر قیمت عائد کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو سپریم کورٹ نے انڈسٹری کی جانب سے زیر زمین پانی کے استعمال سے متعلق فیصلہ جاری کردیا ٗتفصیلی فیصلہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے تحریر کیا۔ فیصلے کے مطابق منرل واٹر اور مشروبات کی کمپنیوں سمیت ٹیکسٹائل، گارمنٹس، شوگر ملز، پٹرولیم ریفائرنیز اور دیگر انڈسٹریز سے بھی زیر زمین پانی کے استعمال پر ایک روپیہ فی لیٹر قیمت وصول کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔عدالتی فیصلے پر من و عن عمل کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں، ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کو بھی کہا گیا ہے

اور فیصلے میں تنبیہ کی گئی ہے کہ پانی کی قیمت کا بوجھ صارفین پر منتقل نہیں کیا جائیگا، فیصلے میں منرل واٹر اور مشروبات کی کمپنیوں کو کارپوریٹ ذمہ داری کے تحت شجر کاری کی سر گرمیوں کو فروغ دینے کا بھی حکم دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ کمپنیاں سالانہ 10 ہزار درخت لگائیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ زیر زمین پانی کی قیمت کی مد میں حاصل ہونے والی رقم کو دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر میں لگایا جائے اور وصول ہونے والی رقم کو الگ اکاونٹ میں رکھا جائے گا۔ فیصلے کی روشنی میں صوبائی حکومتوں کو پانی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ فیصلے پرعملدرآمد کے لیے خصوصی بینچ تشکیل دیا جائیگا ٗ بینچ میں جسٹس عمرعطا بندیال، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الااحسن شامل ہوں گے، خصوصی بنچ 31 جنوری کو عدالتی فیصلہ پر عمل درآمد کے معاملے پر سماعت کریگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں