میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میں انٹرنیٹ کی بندش

بھارت میں انٹرنیٹ کی بندش

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۲ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

بھارت آمرانہ طرز حکومت کے تحت انٹرنیٹ بندش کرنے والے بدترین ممالک میں سرفہرست آگیا۔انتہا پسند نظریات اور اندرونی خلفشار میں ڈوبا بھارت انٹرنیٹ بندش سے حقائق کو چھپانے میں مصروف ہے۔ عالمی ڈیجیٹل حقوق کی تنظیم ایکسز ناؤ کی رپورٹ نے بھارتی نام نہاد جمہوریت کے دعوے کو عیاں کر دیا۔بھارت 2025میں 65مرتبہ انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن سے بدترین ممالک میں سرفہرست ہے۔ گزشتہ سال میں بھارت میں کیا گیا انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کسی بھی جمہوری ملک میں سب سے زیادہ ہے۔بھارت میں 2018میں 134اور2019میں 121مرتبہ انٹرنیٹ مکمل طور پر معطل کیا گیا۔ 12ریاستوں اور علاقوں میں بار بار اندرونی خلفشار، تشدد اور تنازعات پر انٹرنیٹ بند کیا گیا۔ بھارت اب بھی لوگوں کی آواز پر کنٹرول کو ترجیح دیتا ہے جو قطعاً جمہوری اقدار نہیں۔ تلخ حقائق کو چھپانے کے لیے بار بار انٹرنیٹ کی بندش بھارت میں بڑھتے اندرونی خلفشار کا واضح ثبوت ہے۔ بی جے پی حکومت ہندوتوا کے انتہاپسند ایجنڈے کے تحت جاری ظلم و جبر کو چھپانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کر رہی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نام نہاد جمہوری اور ترقیاتی دعوؤں کے برعکس بھارت میں آزادیِ صحافت کو شدید ترین چیلنجز اور ریاستی پابندیوں کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی جریدے ‘نیویارک ٹائمز’ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی 21 بڑی میڈیا تنظیموں نے حکومت کے نئے پرائیویسی قانون کو تحقیقاتی صحافت اور آزادانہ رپورٹنگ کے لیے براہِ راست خطرہ قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈیجیٹل نیوز پبلشرز ایسوسی ایشن سمیت ملک کی 21 سرکردہ میڈیا آرگنائزیشنز نے مودی حکومت کے اس نئے قانون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے "صحافت کا گلا گھونٹنے والا نظام” قرار دیا ہے، جس سے حکومتی کارروائیوں اور کرپشن کو بے نقاب کرنے والے صحافیوں کے ہاتھ بندھ جائیں گے۔مودی کے دورِ حکومت میں آزاد صحافت پر قانونی شکنجہ کسا جا رہا ہے، جبکہ صحافیوں پر جسمانی حملوں، آن لائن ہراسانی اور من گھڑت مقدمات کے ذریعے دباؤ ڈالنے کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے ‘یو اے نیوز’ کے شائع شدہ مضمون کے مطابق محض دو دن کے قلیل عرصے میں 43 صحافیوں کی گرفتاری کے واقعے نے مودی حکومت کے مبینہ جابرانہ، آمرانہ اور تساہل پسند طرزِ عمل کو دنیا کے سامنے مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے۔کانگریس رہنما مانی شنکر آئر نے مودی کو آمرانہ سوچ کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی مسلم دشمنی اور ہندوتوا پالیسیوں نے بھارت کو تقسیم کر دیا ہے۔

بھارتی سیاست میں ہنگامہ خیز موڑ اس وقت آیا جب کانگریس کے سینئر رہنما مانی شنکر آئر نے وزیراعظم نریندر مودی کو بھارتی تاریخ کا بدترین اور سب سے زیادہ آمرانہ مزاج رکھنے والا سربراہِ حکومت قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی مسلم دشمن پالیسیوں، آمرانہ طرزِ حکمرانی اور ہندوتوا نظریے نے بھارت کو مذہبی، ثقافتی اور سیاسی طور پر تقسیم کر دیا ہے۔مودی صرف ایک تہائی ووٹ لے کر اقتدار میں آئے لیکن خود کو پورے بھارت کا نمائندہ ظاہر کرتے ہیں۔ پچھلے عام انتخابات میں نریندر مودی نے اپنی 159 انتخابی تقاریر میں سے 110 میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا، جو ان کے تعصب اور تفریق کی سوچ کو بے نقاب کرتا ہے۔ بی جے پی کا "ایک قوم، ایک زبان، ایک ثقافت، ایک انتخاب‘‘ کا نعرہ بھارت کی گوناگوں تہذیب اور روایات کے خلاف ہے، اور اس کے ذریعے بی جے پی ایک یکساں، غیر لچکدار ہندو شناخت مسلط کرنا چاہتی ہے۔

بی جے پی اور مودی سرکار نے بھارت کو مسجد، مندر اور مذہبی تقسیم کی سیاست میں الجھا دیا ہے، جس کے نتیجے میں بھارت کی جمہوری اقدار اور سماجی ہم آہنگی شدید خطرے سے دوچار ہو چکی ہیں۔ مودی سرکار کے اقدامات کے باعث بھارت بین الاقوامی سطح پر تنقید کی زد میں ہے، اور بھارت کے اندر نصف سے زائد ہندوؤں سمیت دو تہائی عوام مودی کی انتہاپسند پالیسیوں کو مسترد کر چکے ہیں۔ جب تک بھارت کو اس آمرانہ حکومت سے نجات نہیں ملتی، ملک کا جمہوری مستقبل خطرے میں رہے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت کے اصل جمہوری اور سیکولر تشخص کو بچانے کے لیے تمام سیاسی و سماجی طبقات کو متحد ہو کر بی جے پی کی انتہاپسندانہ سیاست کا مقابلہ کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ مودی سرکار پر پہلے بھی بھارت میں اقلیتوں کے حقوق سلب کرنے، میڈیا کی آزادی محدود کرنے اور مذہب کے نام پر سیاست کو ہوا دینے کے الزامات لگتے رہے ہیں، لیکن حالیہ بیان میں کانگریس کی جانب سے وزیراعظم کو کھلے الفاظ میں ‘بدترین’ قرار دینا بھارتی سیاسی فضا میں نئی گرما گرمی پیدا کر چکا ہے۔
٭٭٭


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں