میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان سے سخت سوال، جرمن ٹی وی کی اینکر کو قتل اور زیادتی کی دھمکیاں

عمران خان سے سخت سوال، جرمن ٹی وی کی اینکر کو قتل اور زیادتی کی دھمکیاں

جرات ڈیسک
هفته, ۱۲ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سخت سوال کرنے والی جرمن ٹی وی کی اینکر کو قتل اور زیادتی کی دھمکیاں ملنے لگیں۔ جرمن ٹی وی اینکر میلیسا چان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر ریپ اور قتل کی متعدد دھمکیاں مل چکی ہیں۔ دھمکیاں ملنے کے بعد ٹوئٹر پر کمنٹس کا سیکشن بند کر دیا ہے۔ جنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیوں سے نمٹنے کا یہی ایک طریقہ تھا کہ میں ٹوئٹر پر کمنٹس بند کردوں۔ جرمن اینکر نے انٹرویو میں عمران خان سے سوال کیا تھا کہ آپ کو تحریک عدم اعتماد کے باعث اقتدار سے محروم ہونا پڑا اور اب آپ اقتدار میں واپسی کے لیے شہرت کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے دارالحکومت کی طرف مارچ کررہے ہیں۔ کیا آپ خود کو امریکی صدر ٹرمپ اور برازیل کے بلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز ڈوٹیرٹے کی فہرست میں سمجھتے ہیں؟ عمران خان کا جواب میں کہا تھا کہ ان کی حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی۔ اپنے دورمیں قانون کی حکمرانی نافذ نہیں کرسکا جس پر افسوس ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں