میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پالیسیوں کو مسترد کردے ‘ نواز شریف

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پالیسیوں کو مسترد کردے ‘ نواز شریف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

دوشنبے (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ بھارت کیساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا پر امن حل چاہتے ہیں، بدقسمتی سے ہماری مثبت کوششوں کا بھارت نے جواب نہیں دیا ،اس نے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی اور ورکنگ بانڈری پر کشیدگی بڑھائی۔،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پالیسیوں کو مسترد کردے افغانستان میں امن اور سلامتی پاکستان کے مفاد میں ہے اقتصادی راہداری منصوبہ سے خطے میں رابطے بڑھیں گے گوادر سمیت پاکستان کی سڑکیں اور ریلوے نیٹ ورک تاجکستان کو بہترین راستہ فراہم کرتے ہیں تاجکستان کا قزاقستان کرغستان اور پاکستان کے درمیان ٹریفک ٹرانزٹ معاہدہ خطے میں مواصلاتی اور معاشی رابطے بڑھائے گا ،پاکستان اور تاجکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ملکر کام کررہے ہیں۔ بدھ کو وزیراعظم محمد نواز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے درمیان ون آن ون ملاقات ہو ئی جس میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا رواں سال پاکستان اور تاجکستان کی دوستی کی 25 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، ایس سی او میں رکنیت کیلئے تاجکستان کی حمایت پر شکر گزار ہیں، انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ وزیراعظم نے کہا عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پالیسیوں کو مسترد کردے افغانستان میں امن اور سلامتی پاکستان کے مفاد میں ہے۔ پاکستان اور تاجکستان نے معیشت، دفاع اور سلامتی، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے مشترکہ اعلامیے اور کئی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے ہیں ،جبکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف نے کاسا 1000 منصوبے سمیت اقتصادی شعبے میں اب تک ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے اس منصوبے پر تعمیراتی کام جلد شروع ہوگا ٗ دونوں ممالک کو آئندہ تین سال کے دوران تجارت کا حجم 500 ملین ڈالر تک بڑھانے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ٗ تجارتی سرمایہ کاری اور ٹرانسپورٹ پر مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس رواں ماہ ہوگا جس میں ان شعبوں میں نئے مواقع تلاش کئے جائیں گے۔ بدھ کو وزیراعظم محمد نواز شریف تاجکستان کے دارالحکومت دو شنبے میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف کے ہمراہ دونوں ممالک اور خطے میں علاقائی روابط بڑھانے کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے۔ دونوں رہنما تجارتی تعاون پر مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخطوں کے موقع پر بھی موجود تھے۔ وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے پاکستان کی طرف سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جبکہ تاجکستان کی طرف سے معیشت کے وزیر نعمت اﷲ حکمت اﷲ زادہ نے دستخط کئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں