میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مارچ تک ماحول گرم ہے ،عمران خان پانچ سال پورے کرینگے،شیخ رشید

مارچ تک ماحول گرم ہے ،عمران خان پانچ سال پورے کرینگے،شیخ رشید

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ حالات جیسے بھی ہوں وزیراعظم عمران خان پانچ سال پورے کرینگے،مارچ تک سیاسی ماحول ویسے بھی گرم ہوتا ہے،مذاکرات کا پہلے دن سے حامی ہوں، سب سے مذاکرات ہونے چاہئیں،رنگ روڈ ،نالہ لئی منصوبے اور ماں بچہ ہسپتال کے افتتاح کا جلد اعلان کریں گے ۔ جمعرات کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کے گورنمنٹ ایسوسی ایٹس کالج فار ویمن ڈھوک منگٹال میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی بحران کے دوران بھی ہم نے تیسری یونیورسٹی وقار النساء اور شہر میں تین نئے کالجز بنائے ہیں آج راولپنڈی کی یونیورسٹی میں 92 فیصد پر میرٹ آگیا ہے، 35 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک تاریخی خوبصورت کالج بناؤں گا، اگر بچیوں کے پاس فیس کیلئے پیسے نہ ہوں تو وہ لال حویلی سے لے سکتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مذاکرات کا حامی ہوں، ٹی ایل پی کے ساتھ پہلے معاہدے میں شامل تھا۔ مارچ تک سیاسی ماحول گرم ہے یہی وجہ ہے کہ اب تو بچے بھی کہتے ہیں اماں ٹی وی پر پھر وہی آگئی ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا فائنل تو اسی دن ہوگیا تھا جس دن پاکستان نے بھارت کو ہرایا تھا، میرے جملے پر ہندوستان نے 6 دن سے مجھ پر پروگرام کیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں