میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فضل اللہ پیچوہو نیب کے ریڈار پر آگئے

فضل اللہ پیچوہو نیب کے ریڈار پر آگئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)سابق صدر آصف علی زرداری کے بہنوئی فضل اللہ پیچوہو بھی نیب کے ریڈار پر آگئے، نیب نے فضل اللہ پیچوہو کے خلاف کروڑوں روپے کے ٹھیکے من پسند افراد کو دینے کی تحقیقات شروع کردی ہے، طلب کرنے پر پیچوہو نیب میں پیش ہوگئے۔ جراٗت کو موصول ہونے والے دستاویز کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی وزیر عذرہ پیچوہو کے شوہر فضل اللہ پیچوہو سال 2013 سے 2016 تک محکمہ تعلیم اور صحت کے سیکریٹری رہے،پیچوہو کی سیکریٹری تعلیم کی مدت کے دوران یوایس ایڈ کے 50 اور کمپری ہینسو کے 50 اسکول تعمیر ہوئے، اسکولوں، کالیجز کو فرنیچر ، سائنسی اوزاربھی فراہم کیئے گئے،جبکہ سیکریٹری صحت کے عہدے کے دوران سندھ کی اسپتالوں کے لئے 50 ڈائلاسز مشین خرید کی گئیں۔ نیب کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اسکولوں کی تعمیر، فرنیچر اور ڈائلاسز مشین کی خریداری کے ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں کو دیئے گئے اور سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، نیب کے طلب کرنے پر فضل اللہ پیچوہو گذشتہ ماہ کمبائینڈ انویسٹیگیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوئے اور متعلقہ رکارڈ پیش کرنے کے لئے وقت طلب کیا، نیب نے آصف علی زرداری کے بہنوئی فضل اللہ پیچوہوسے منصوبوں ، مشینوں کی خریداری اورٹھیکوں کی منظوری کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرنے کی ہدایت کی ہے اور سال 2010 سے اب تک پروفائل سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔ نیب ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کے دو انتہائی اہم محکموں تعلیم اور صحت کے سیکریٹری رہنے والے بااثر شخص فضل اللہ پیچوہو طلب کرنے پر کل بھی نیب کے تحقیقاتی افسر کے سامنے پیش ہوئے اور متعلقہ رکارڈ پیش کیا، نیب آفیس میں تحقیقات 2 گھنٹے جاری رہے اور فضل اللہ پیچوہو نے ترقیاتی منصوبوں اور ڈائلاسز مشینوں کی خریداری کے ٹھیکوں کے بارے میں سوالات کے جواب دیئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں