میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایک ٹرک دلوادو ،منافع آدھا آدھا کر لیں گے ، عامر لیاقت ، حفیظ شیخ کا مزاق اڑانے لگے

ایک ٹرک دلوادو ،منافع آدھا آدھا کر لیں گے ، عامر لیاقت ، حفیظ شیخ کا مزاق اڑانے لگے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

متنازع ٹی وی اینکراور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اپنے ہی مشیر خزانہ کا مذاق اڑانے لگے ۔عبدالحفیظ شیخ کے بیان پربذریعہ ٹوئٹ ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ حفیظ بھائی17روپے کلو ٹماٹر والا ایک ٹرک مجھے دلوا دیں، اللہ کی قسم میں خود بیچوں گا ،منافع کو آدھا آدھا بانٹ لیں گے ۔واضح رہے کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا تھاکہ کراچی میں ٹماٹر 17 روپے فی کلو ہیں، جس نے خریدنے ہیں وہ سبزی منڈی کراچی سے خرید لے ۔خیال رہے کہ اس وقت ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت کو پر لگے ہوئے ہیں اور یہ مختلف شہروں میں 250 سے 300 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے ۔ اسی طرح مارکیٹ میں دیگر سبزیاں بھی انتہائی مہنگی ہوچکی ہیں۔ ادرک 400 روپے ، پیاز 80 روپے ، مٹر 140 اور بھنڈی 150 روپے کلو تک میں فروخت کی جارہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں