سول ملٹری تعلقات پرسرکاری بیان نہیں دے سکتا،وزیرداخلہ
شیئر کریں
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ سول ملٹری تعلقات کے حوالہ سے کوئی مسئلہ نہیں،، سب ٹھیک ہے،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اپنے سیاسی فیصلوں میں خطے کی صورتحال کو مد نظر رکھے،پی ڈی ایم نے خطے کی صورتحال کو نظر انداز کیا تو نقصان ان ہی کا ہوگا، ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے نے گھیرا تنگ کر دیا ہے ،88 افراد گرفتار ہیں، 5 کمپنیوں کا آڈٹ ہوگا ، زیر حراست افراد ڈالر ذخیرہ کرنے اور اسے اسمگلنگ کرنے میں ملوث تھے،ملک میں 27 این جی اوز فعال ہیں ،خ91 این جی اوز کی غیرملکی فنڈنگ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پیر کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ پر وزارت داخلہ نے بہترین انتظامات کئے، اور محسن پاکستان کو وزارت داخلہ نے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا، وزیراعظم کی ہدایات تھی کہ ڈاکٹر قدیر کی تدفین فیصل مسجد میں کی جائے، لیکن گھر والوں کی مرضی کے بعد انہیں ایچ ایٹ میں سپردخاک کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈالر ڈیل کرنے والی پاکستان کی 5 بڑی کمپنیوں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ،88افراد گرفتار کرلئے ہیں ،47 گرفتار افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔ملک میں فعال غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز) سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں 27 این جی اوز فعال ہیں جس میں سے 91 این جی اوز کی غیرملکی فنڈنگ کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم اس میں رکاوٹ نہیں ڈال رہے لیکن کچھ سلسلہ ضرور کرنے لگے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کے نمازِ جنازہ اور تدفین سے متعلق امور پر بروقت تکمیل میں اسلام آباد انتظامیہ، فوج، رینجرز سمیت دیگر اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محسنِ پاکستان کی موت کی تصدیق میں گھنٹہ تاخیر ہوئی کیونکہ اتوار کے روز رابطے میں دشواریاں پیدا ہوئی تھیں اور دفاتر بند تھے۔انہوں نے اپوزیشن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں میڈیا دیکھ رہا ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اپنے سیاسی فیصلوں میں خطے کی صورتحال کو مد نظر رکھے۔شیخ رشید نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم نے خطے کی صورتحال کو نظر انداز کیا تو نقصان ان ہی کا ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے انتہائی احساس ترین مہینوں سے گزر رہا ہے، افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلی کے اثرات پاکستان پر پڑیں گے۔سول اور ملٹری تعلقات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ سرکاری بیان دینے کی اپوزیشن میں نہیں ہوں لیکن سب ٹھیک ہے۔انہوںنے کہاکہ سول ملٹری تعلقات کے حوالہ سے کوئی مسئلہ نہیں، جب بھی ٹرانسفر ہوتی ہیں،وہ معمول کے مطابق ہوتی ہیں، وزیر اعظم کی ہدایات پر پی ایم آفس میں افغانستان ڈیسک بنے گا، وزارت داخلہ بھی اسکا حصہ ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کورونا ویکسین سے متعلق جعلی سرٹیفکیٹ کے ذریعے این سی او سی کے اقدامات کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ اس کے سدباب کے لیے فوری حکمت عملی تیار کریں تاکہ جعلی تاریخ یا سرٹیفکیٹ بنانے والوں کو گرفتار کیا جا سکے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاسپورٹ کی فیس میں کمی کرکے 5 ہزار روپے کردی گئی ہے جبکہ دو پاسپورٹ والے افراد 30 اکتوبر تک ایک پاسپورٹ سے دستبردار ہوجائیں۔شیخ رشید نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کو سمری ارسال کی ہے جس میں افغانستان سے متعلق چار سرحدی کو وزارت داخلہ کے ماتحت کیا جائے جہاں ایف آئی اے یا کسٹم موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ طورخم اور چمن سرحد پر ہمارا عملہ موجود ہے، اس لیے دیگر سرحدوں کو بھی وزارت داخلہ کے حوالے کیا جائے۔