میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

حکومت سندھ نے شہر قائد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔محکمہ داخلہ سندھ نے امن و امان کے پیش نظر کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے، محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی 30 روز کے لیے ہوگی تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے، بزرگ، خواتین، صحافی اور 12 سال سے کم عمر کے بچے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کراچی پولیس کی درخواست پر عائد کی گئی، کراچی پولیس نے گزشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ شہر میں دہشت گرد مذموم مقاصد کے لیے کارروائیاں کرسکتے ہیں لہذا ایک مہینے کے لیے ڈبل سواری پر پابندی لگائی جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہ فیصل کالونی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ سے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم اور وفاق المدرس العربیہ پاکستان کے مرکزی عہدے دار مولانا عادل ڈرائیور سمیت شہید ہوگئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں