وفاقی اور سندھ حکومت کراچی کے حقوق کھا گئی،حافظ نعیم الرحمان
شیئر کریں
لوگوں کو بے وقوف بنانے کیلئے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرتی ہیں
این ایف سی کیلئے پیسے لے لیے جاتے ہیں، بلدیات کو منتقل نہیں ہوتے، امیر جماعت کی پریس کانفرنس
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وفاقی اور سندھ حکومت کراچی کے حقوق کھا گئی، شہر کو تباہ کرنے کی ذمے داری پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این ایف سی کے لیے پیسے لے لیے جاتے ہیں، بلدیات کو منتقل نہیں ہوتے، کھلم کھلا آئین کی خلاف ورزی ہو رہی ہوتی ہے، 3 ہزار 307 ارب روپے سندھ حکومت کھا گئی ہے، اس میں وفاق کا بھی حصہ ہے، لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لیے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں تباہی مچائی ہوئی ہے، پراجیکٹ جب بن رہا تھا تو شاہراہ بھٹو، جب ٹوٹ جائے تو ملیر ایکسپریس وے، ایک خاندان، 40 وڈیرے، یہ ہے پیپلز پارٹی، بلاول بھٹو نے حب کینال کا افتتاح کیا، وہ ٹوٹ گئی، ریڈ لائن نے یونیورسٹی روڈ پر تباہی مچائی ہوئی ہے، گرین لائن پروجیکٹ 3 حکومتیں برادشت کرچکا مگر مکمل نہیں ہوا، شہر میں ہر روڈ پر گڑھے ہیں۔


