میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز اور بیوائوں کی سیکورٹی کیلئے اہم فیصلہ

سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز اور بیوائوں کی سیکورٹی کیلئے اہم فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

جسٹس یحییٰ آفریدی کی سپریم کورٹ کے ہر ریٹائرڈ جج اور بیوہ کو 3،3 پولیس اہلکار فراہم کرنے کی ہدایت
چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار سپریم کورٹ نے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ جاری کیا،میڈیا رپورٹس

چیف جسٹس کا سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز اور بیواوں کی سیکورٹی کیلئے اہم فیصلہ، جسٹس یحیٰی آفریدی کی سپریم کورٹ کے ہر ریٹائرڈ جج اور بیوہ کو 3،3 پولیس اہلکار فراہم کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے آج تک ریٹائر ہونے والے تمام ججز اور ان کی بیواوں کی سیکورٹی کے حوالے سے رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے اہم ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو باقاعدہ خط تحریر کیا گیا ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں ریٹائر ججز کی سکیورٹی کے حوالے سے درخواست کی گئی ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں لکھا گیا ہے کہ سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر ریٹائر ججز کو تین تین پولیس اہلکاروں کی سکیورٹی دی جائے۔وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں ریٹائرڈ ججز کی بیواوں کی سیکورٹی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وفات پا جانے والے ججز کی بیوہ کو بھی تین اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی مہیا رکھی جائے۔ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز اور ان کی بیواوں کو جو سکیورٹی اہلکار فراہم کیے جائیں، وہ متعلقہ ڈی پی او کے ماتحت ہی ہوں گے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ سکیورٹی ایجنسیوں کو سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی جائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف جسٹس جسٹس یحیٰی آفریدی کی منظوری سے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ جاری کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں