میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ورلڈ الیون کی آمد پر لاہور کی شاہراہیں بند، مہمان ٹیم کا والہانہ استقبال

ورلڈ الیون کی آمد پر لاہور کی شاہراہیں بند، مہمان ٹیم کا والہانہ استقبال

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور(بیورو رپورٹ)آزادی کپ کیلئے ورلڈ الیون کے کھلاڑی تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئے ۔ جنوبی افریقہ کے فاف ڈپلوسیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون اتوار اور پیر کی درمیانی شب لاہور پہنچی۔ 7 مما لک کے کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون کی ٹیم دبئی سے لاہو ر کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی ، صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ سمیت کر کٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ کھلاڑیوں میں کپتان فاف ڈپلیسی،عمران طاہر، ہاشم آملہ،بین کٹنگ ،ڈیرن سیمی، سیموئل بدری،تمیم اقبال، پاول کولنگ ووڈ،ڈیوڈ ملر ،تشارا پریرا، ٹن پین،مارنے مورکل،گرانٹ ایلیٹ اور جارج بلنگ شامل ہیں، جبکہ سیموئل بدری شام کو لاہور پہنچے ۔ تمام کھلاڑیوں کو ائیرپورٹ پر انتہائی سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ایئرپورٹ سے مال روڈ ہوٹل تک روٹ سے ملحقہ شاہراہیں بند کر دی گئیں تھیں۔ مہمان ٹیم لاہور میں3ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ورلڈ الیون ٹیم کے کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کی طرح ورلڈ الیون بھی عالمی کرکٹ کی بحالی کا جشن منارہی ہے پاکستان آنے والی ورلڈ الیون کی قیادت پر فخر ہے 2009کے بعد سے پاکستان کے شائقین انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم ہیں اور اس بہادر قوم کو عالمی کرکٹ سے دوری سہنا پڑی خوشی ہے، شائقین کرکٹ سیریز میں دلچسپ مقابلے دیکھیں گیلاہور میں ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈپلوسی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر فاف ڈپلوسی نے کہاکہ پاکستانی عوام کی میزبانی پر ان کے شکر گزار ہیں اور امید ہے کہ شائقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔ٹی 20 ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کادورہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں اہم قدم ہے ٗورلڈ الیون کے پاکستان آنے پر خوش ہوں۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہاکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی تھی ٗ بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی کوششیں کامیاب ہوتی نظرآرہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں