میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت سندھ کا3 محکموں کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

حکومت سندھ کا3 محکموں کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)حکومت سندھ نے ایک بار پھر عوام کو لاش اٹھانے کیلئے ایمبولنس فراہم کرنے سے انکار کردیا ، جبکہ ثقافت، مذہبی امور سمیت 3 محکموں کیلئے کروڑوں روپے کی لگژری گاڑیاں خرید کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو نے کہا کہ محکمہ صحت کی ایمبولنس مریضوں اور زخمیوں کو اسپتال تک پہنچانے کیلئے دستیاب ہیں اور مریض کے فوت ہونے کے بعد لاش کو گھر تک پہنچانا محکمہ صحت کی ذمہ داری نہیں، حکومت سندھ کو لاش گھروں تک پہنچانے کیلئے علیحدہ انتظامات کرنے چاہیے۔ صحافیوں نے سوال کیا کہ آپ کی حکومت ہے تو آپ کو ہی سہولت فراہم کرنا ہوگی ؟ جس پر ڈاکٹر عذرہ پیچوہو نے کہا کہ سندھ میں اسپتال سے میت کی منتقلی کیلئے محکمہ بلدیات کوفن کیریئر سروس شروع کرنے پر غور کررہا ہے۔دوسری جانب حکو مت سندھ کے 3 محکموں ثقافت و سیاحت، اوقاف و مذہبی امور اور انڈسٹریز و کامرس کیلئے لگژری گاڑیاں خرید کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، تینوں محکموں کیلئے گاڑیاں خرید کرنے کے آئٹم سندھ کابینہ کے یکم اپریل کو ہونے والے اجلاس میں پیش کیے جائیں گے اور منظوری دی جائے گی۔ضلع دادو میں واقع سیاحتی مقام گورکھ ہل اسٹیشن پر وی آئی پیز کے دوروں کیلئے علیحدہ گاڑیاں خرید کی جائیں گی ، گاڑیوں کی منظوری سندھ کابینہ سے لی جائے گی۔ صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے محکمے اوقاق، مذہبی امور ، عشر و زکوٰۃ کیلئے سرکاری گاڑی خرید کرنے کا آئٹم سندھ کابینہ کے اجلاس میں شامل ہے اورکابینہ کی منظوری کے بعد گاڑیاں خرید کی جائے گی۔ محکمہ صنعت و تجارت کے محکمہ کیلئے بھی قیمتی گاڑی خرید کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ آئٹم بھی کابینہ اجلاس کی ایجنڈا میں شامل کیا گیا ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد گاڑی خرید کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں