میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گمبٹ کی گمس اسپتال میں طبی عملہ کی سفاکی،خاتون کی ڈیلیوری سے انکار

گمبٹ کی گمس اسپتال میں طبی عملہ کی سفاکی،خاتون کی ڈیلیوری سے انکار

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومت سندھ اور محکمہ صحت کی جانب سے ہیلتھ کیپیٹل سٹی قرار دئے گئے گمبٹ کی گمس اسپتال طبی سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہوگئے
گمس میں طبی سہولیات کاسن کرسب حیران ہوتے ہیں، کرپٹ ڈاکٹروں و عملے کی وجہ سے مریضوں کو پریشان کیا جا رہا ہے ،ورثاء
کراچی( رپورٹ: مسرور کھوڑو ) حکومت سندھ اور محکمہ صحت کی جانب سے ہیلتھ کیپیٹل سٹی قرار دئے گئے گمبٹ کی گمس اسپتال طبی سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہوگئے، ڈیلیوری کیلئے آئے خاتوں کو سیریس کیس ہونے کا جواز بتا کر کہ لیڈی ڈاکٹر اور عملے نے ڈیلیوری کرنے سے انکار کر دیا، سرکاری اسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث شہری نجی میڈیکل سینٹرز کے رحم و کرم پر جینے لگے۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ نے ملک بھر میں گمبٹ کی گمس اسپتال میں جدید ترین مشینری، ماہر ڈاکٹرز اور فوری مفت طبی سہولیات کی ھمیشہ دعوائیں کی ہیں لیکن مقامی لوگوں اور دیگر شہروں سے علاج کیلئے آئے مریضوں کی جانب سے انتظامیہ کی نااہلی کی شکایات سامنے آنے لگے ہیں، گمبٹ شہرکی رہائشی خاتون کو ورثا ڈیلیوری کیلئے گمس لے آئے جہاں ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر اور عملے نے سیریس کیس ہونے کا بتایا اور ڈیلیوری کرنے سے انکار کیا جس کے بعد خاتون اور ورثا مزید پریشانی کا شکار ہوگئے، کچھ دیر بعد خاتون کو شھر کے ایک نجی میڈیکل سینٹر لے گئے جہاں پر ایک ڈیڈھ گھنٹے میں نارمل ڈیلیوری کی گئی۔ ورثا کا کہنا ہے کہ گمس کی طبی سہولیات کا سن کر سب حیران ہوجاتے ہیں لیکن کرپٹ، سفارشی اور انجان ڈاکٹروں و عملے کی وجہ سے علاج کیلئے آئے مریضوں کو پریشان کیا جا رہا ہے، جمعرات کی رات خاتون کو ڈیلیوری کیلئے لے آئے تو ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر نے پلیٹیلٹس کم ہونے کا جواز بتا کر ڈیلیوری کرنے سے سیدھا انکار کیا، سکھر اور لاڑکانہ اسپتال ریفر کرنے کیلئے کہتی رہی جس کے بعد نجی میڈیکل سینٹر میں جانے پر مجبور ہوگئیں، گمس میں صرف سیاسی سفارشی لوگوں کو ترجیح دے جا رہی ہے، وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ، پارلیمانی سیکریٹری صحت قاسم سراج سومرو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گمس اسپتال میں ڈاکٹروں اور عملے کی نااہلی کا نوٹس لے کر لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور زمہ داروں کے خلاف کارروائی کر کہ انصاف فراہم کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں