میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں امریکا کا کوئی فوجی اڈہ یا ائیر بیس نہیں، دفترخارجہ

پاکستان میں امریکا کا کوئی فوجی اڈہ یا ائیر بیس نہیں، دفترخارجہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے واضح کیاہے کہ پاکستان میں امریکا کا کوئی فوجی اڈہ یا ائیر بیس نہیں، اور دونوں ممالک کے مابین وجی اڈوں کے قیام کا کوئی نیا معاہدہ بھی نہیں ہوا۔ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، بھارت بامقصد مذاکرات کے لئے سازگار ماحول پیدا کرے،جمعرات کواسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکا کا کوئی فوجی اڈہ یا ائیر بیس نہیں، اور نہ ہی پاکستان اور امریکا کے درمیان فوجی اڈوں کے قیام کا کوئی نیا معاہدہ ہوا ہے، دونوں ممالک کے مابین ماضی کے ائیر اور گرانڈ لائن آف کمیونیکیشن کے معاہدے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کو افغانستان کے لئے فوجی اڈے دینے کے حوالے سے واضح بیان دے چکے ہیں، امریکا کا پاکستان میں کوئی ائربیس یا اڈہ نہیں اور نہ ہی اس طرح کا کوئی پلان ہے، امریکا کے ساتھ 2001 کے تعاون کے فریم ورک کے تحت کام کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں افعانستان کے امن میں بہتری آئے، افغانستان سے عالمی فورسز کے بعد سکیورٹی خلا پیدا نہ ہو، ہم سمجھتے ہیں کہ افغانستان کا واحد حل سیاسی ہے اور کبھی بھی کوئی فوجی حل نہیں تھا۔زاہد حفیظ نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے ہماری پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، بھارت بامقصد مذاکرات کے لئے سازگار ماحول پیدا کرے، تنازعہ کشمیر کے حل بغیر بامقصد مذاکرات ممکن نہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال دگرگوں ہے، کشمیری بھارتی فوج کے ہاتھوں ٹارچر ریپ اور ماورائے عدالت قتل جیسے سنگین جرائم کا سامنا کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے اقدامات واپس اٹھائے،عالمی برادری کشمیر کی صورت حال کا نوٹس لے۔ترجمان دفترخارجہ کا اسرائیلی بیان پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر کا بیان نا قابل قبول ہے، پاکستانی عمارت کی تصاویر کا استعمال قابل مذمت ہے، سیول میں ہمارا سفارتخانہ معاملے کی تحقیقات کررہا ہے، ترجما ن نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی شن چیانگ صوبے پر تبدیل نہیں ہوئی، شن چیانگ صوبے میں حالات چین کا اندرونی معاملہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں