میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں اقلیتوں کو جو استحقاق حاصل ہے ،وہ مسلمانوں کو بھی نہیں، چیف جسٹس

پاکستان میں اقلیتوں کو جو استحقاق حاصل ہے ،وہ مسلمانوں کو بھی نہیں، چیف جسٹس

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہاہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو جو استحقاق پاکستان میں حاصل ہے وہ مسلمانوں کو بھی نہیں اقلیتوں کا کوٹا ہے اس میں اپلائی کریں اسمبلی میں آئیں کسی کو اگر کوئی رکاوٹ ہے تو عدالتوں سے رجوع کریں ، ہم اقلیتوں کے مسائل حل کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان نے اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہاکہ میرے علم کے مطابق عدالت میں صرف قرآن پر حلف مسلمانوں سے لیا جاتا ہے،اقلیتوں سے حلف ان کی مذہنی کتاب پر لیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر اقلیتوں کے عدالت میں حلف سے متعلق مسائل ہیں تو اٹارنی جنرل ان کو حل کریں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ جب سندھ ہائیکورٹ کا جج تھا تو ہندو برادری کے متعدد کیسز نمٹائے، آپ کہتے ہیں اقلیتوں کو کوٹا نہیں ملتا، پاکستان میں 5 فیصد کوٹا ہے ضرور ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ اگر کسی اقلیتی رکن کو کوئی مسئلہ ہے تو بتائے ہم حل کریں گے،پاکستان کا 1973 کے آئین کا پہلا حصہ اقلیتوں سمیت تمام پاکستانیوں کے بنیادی حقوق کا پاسدار ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئین کا آرٹیکل 20 پاکستان کے تمام شہریوں کو مذہبی آزادی فراہم کرتا ہے، آئین کا آرٹیکل 21 تمام مذہبوں کو بنا ٹیکس ادائیگی کے مذہبی عقائد پورے کرنے کا حق دیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئین کا آرٹیکل 22 تمام پاکستانی شہریوں کو بلا تفریق تعلیم کا حق دیتا ہے،آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت پاکستان کا ہر شہری آئین و قانون کی نظر میں برابر ہے، اقلیتوں کا کوٹا ہے اس میں اپلائی کریں اسمبلی میں آئیں۔ انہوںنے کہاکہ کسی کو اگر کوئی رکاوٹ ہے تو عدالتوں سے رجوع کریں، اقلیتوں کو جو استحقاق پاکستان میں حاصل ہے وہ مسلمانوں کو بھی نہیں،اقلیتوں کی کم عمر شادیوں کا نقطہ اٹھایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ قانون میں کم عمر شادیوں کی اجازت نہیں، تھر پارکر میں اقلیتوں میں سے بچیاں مسلمانوں کے ساتھ شادی کر لیتی ہیں، اٹارنی جنرل پاکستان اقلیتی برادری کی کم عمر بچیوں کی شادی کا مسئلہ دیکھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں