میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ آج لند ن میں نماز ظہر کے بعد اداہوگی

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ آج لند ن میں نماز ظہر کے بعد اداہوگی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ(آج) جمعرات کو سینٹرل ماسک ریجنٹ پارک میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو پاکستان روانگی کے لیے سیدھا ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچایا جائے گا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنی بھابھی کی میت پاکستان لانے کیلئے لندن روانہ ہو چکے ہیں۔پی آئی اے حکام مطابق چھ گھنٹے قبل میت کو ائیرپورٹ کارگو کے سرد خانہ منتقل کیا جاتا ہے جس کے بعد بیگم کلثوم نواز کی میت تدفین کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 سے پاکستان منتقل کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی میت کے ساتھ شہباز شریف سمیت دس افراد پاکستان آئیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں