میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف بی آر، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں 10 افسران معطل

ایف بی آر، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں 10 افسران معطل

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں 10 افسران کو معطل کردیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق افسران کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرمعطل کیا گیا جولائی سے اب تک 36 افسران اور 19 اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 3 افسران کو بھی معطل کیا جا چکا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے افسران اور اسٹاف کو ہدایات جاری کردی تھیں کہ وہ ٹیکس گزاروں اور کاروباری افراد سے غیر قانونی رابطہ قائم نہ کریں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اور تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ ٹیکس گزاروں اور کاروباری افراد سے کسی بھی قسم کا غیر قانونی رابطہ قائم نہ کریں اور ملاقات ‘ایس ایم ایس، ٹیلیفون رابطہ اور ای میل کرنے سے اجتناب کریں۔ حکام نے تمام اسٹاف کو پابند کیا تھا کہ رابطہ صرف اسی صورت میں کیا جائے جب قانونا ایسا کرنا ضروری ہو ایف بی آر کی طرف سے یہ قدم اس لئے اٹھایا گیا ہے تاکہ جعلی رابطہ کا سدباب ہو اور ٹیکس گزاروں کا اعتماد حاصل کیا جا سکے۔ایف بی آر نے کہا تھا اس سلسلے میں پالیسی یکم نومبر 2019 سے نافذالعمل ہو گی اور کوئی بھی افسر یا اسٹاف خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف گورنمنٹ سرونٹ کنڈکٹ رولز 1964 اور گورنمنٹ سرونٹ ای اینڈ ڈی رولز 1973 کے تحت سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایف بی آر کی طرف سے کہا گیا تھا کہ ٹیکس گزاروں و کاروباری افراد اور تجارتی تنظیمات سے درخواست ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی شکایات درج کرائیں تا کہ پالیسی پر صحیح معنوں میں عمل درآمد کیا جا سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں