میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسد عمر کے اعلان سے کوئی فرق نہیں پڑے گا‘ امتیاز شیخ

اسد عمر کے اعلان سے کوئی فرق نہیں پڑے گا‘ امتیاز شیخ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے وفاقی وزیر اسد عمر کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ سے متعلق اسد عمر کے اعلان سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔وفاقی وزرا کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے اعلانات گزشتہ کئی روز سے جاری ہیں۔ وفاقی وزرا نے کے الیکٹرک کو بچانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ وفاق نے کہا کہ 100 ملین کیوبک فیٹ گیس بڑھا کر کراچی کے عوام پر احسان نہیں کیا گیا ہے ۔ 190کیونک فیٹ گیس کے الیکٹرک کو مل رہی تھی۔اپنے بیان میں امتیاز شیخ نے کہا کہ کے الیکٹرک کو فرنس آئل نہ ملنے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا۔ اداروں کے آپس کی چپقلش کا خمیازہ کراچی کی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔پی ٹی آئی کا احتجاج وزیراعظم اور ان کی کابینہ کی غلط پالیسیوں کے خلاف تھا۔ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی احتجاج جاری رکھیں یا ختم کریں عوام کو کوئی فرق نہیں پڑا ۔وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ کراچی میں 16 گھنٹے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔بتایا جائے اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کتنا ہوگا۔کے الیکٹرک کو گیس میں اضافے کے بعد صنعتی ایریاز اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ صنعتوں اورسی این جی اسٹیشنز کی بندش سے ہزاروں افراد کے بیروزگار ہو جانے کا خدشہ ہے۔ وفاقی وزرا اپنی نااہلی اور ناکامی کا اعتراف کرنے کے بجائے عوام کو مزید معاشی مشکلات میں مبتلا کر رہے ہیں۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ امید ہے کے اسد عمر کی تقریر ماضی میں اسٹیل ملز کے مزدوروں سے کیے گئے وعدوں کے مطابق نہیں ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں