میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
23ارب 54 کروڑ یونٹ بجلی کہاں گئی، اکنامک سروے میں ذکر نہیں

23ارب 54 کروڑ یونٹ بجلی کہاں گئی، اکنامک سروے میں ذکر نہیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

رواں مالی سال جولائی سے مارچ تک 92 ارب 9 یونٹ بجلی پیدا کی گئی، جبکہ اس دوران 68 ارب 55 کروڑ یونٹ بجلی استعمال ہوئی، باقی 23 ارب 54 کروڑ یونٹ بجلی کہاں گئی اکنامک سروے میں ذکر نہیں۔اقتصادی سروکے کے مطابق رواں مالی سال پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت گر گئی، پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت پٹرولیم مصنوعات کی مہنگی قیمتوں کے باعث کم ہوئی۔رواں مالی سال جولائی سے مارچ تک پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت 7.2 فیصد کم ہوئی ہے ۔اقتصادی سروے کے مطابق جولائی سے مارچ تک یومیہ گیس کی کھپت 3 ارب 20 کروڑ مکعب فٹ رہی، مقامی گیس کی یومیہ کھپت 2 ارب 51 کروڑ مکعب فٹ یومیہ رہی۔ درآمدی گیس ایل این جی کی یومیہ کھپت 69 کروڑ 50 لاکھ مکعب فٹ یومیہ رہی،اقتصادی سروے میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2024 تک سولرنیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد1 لاکھ 17ہزار 807 رہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں