مسلم لیگ (ن) توڑنے والے کی اپنی جماعت گنتی کی رہ گئی مریم نواز
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر و چیف آر گنائزر مریم نواز شریف نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)کو توڑنے والے کی اپنی جماعت اتنی رہ گئی ہے جو ایک چنچگی میں بھی آ جائیگی،26سال کی محنت کرکے پارٹی بنانے کی بات کر نے والے کی پارٹی 26منٹ میں کرچی کرچی ہوگئی ،جس کے جہاز میں جماعت بنی تھی اسی کے جہاز میں واپس گئی ہے،کہتا تھا میں ان کو رلائونگا ،مسلم لیگ (ن)کو رلانے والے با جماعت دھاڑے مار مار کر رو رہے ہیں،نواز شریف نے بار بار چھینی ہوئی حکومت واپس چھینی ہے ،اب بھی ایسا ہی ہوگا،نومئی کے واقعہ پر دل خون کے آنسو روتا ہے ،شہداء کی توہین کر نے والوں کا قوم پیچھا کریگی اور چین نہیں رہنے دے گی، شہداء کی یاد گاروں کو جلانے والے کسی معافی ، رعایت یا کسی رحم کے مسحق نہیں ۔اتوار کو یہاں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے پنجابی میں تقریر کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ مجھے بتائیں آپ ٹھیک ہیں ، آپ کی بہن اور بیٹی آپ کو ملنے آئی ہے ۔ مریم نواز نے کہاکہ آپ کی محبت کا بہت شکریہ ! آپ کو محمد نوازشریف کا سلام پیش کرتی ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ میں پہلی بار شجاع آباد آئی ہوں لیکن جاوید علی شاہ کہہ رہے ہیں کہ محمد نوازشریف سات بار شجاع آباد آئے تھے۔